سابقہ ریکارڈز درہم برہم، پاکستان اسٹاک ایکسچینج تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Positive trend in Pakistan Stock Exchange, 100 Index hits historic high
FILE PHOTO

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری سرگرمیوں میں مسلسل مثبت رجحان دیکھا جا رہا ہے، جہاں 100 انڈیکس نئی تاریخی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

رپورٹس کے مطابق آج کاروباری دن کے آغاز سے ہی مارکیٹ میں مثبت رجحان برقرار رہا۔ ایک موقع پر 100 انڈیکس 1299 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 119273 کی سطح پر پہنچ گیا جو اب تک کی سب سے بلند سطح ہے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس میں 972 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا، جس کے بعد انڈیکس 117974 پر بند ہوا تھا جبکہ دن کے دوران اس کا بلند ترین مقام 118243 پوائنٹس رہا تھا۔

دلچسپ امر یہ ہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے نئے سال کے پہلے دن بھی اپنی مثبت پیش رفت کو برقرار رکھا جو 2024 کے آخری ایام میں ریکارڈ اضافے کے بعد دیکھنے میں آئی۔

بدھ کے روز ایک معروف اخبار کی رپورٹ کے مطابق کے ایس ای 100 انڈیکس 929 اعشاریہ 53 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 116056 پر پہنچ گیا۔

اس بہتری کی بنیادی وجہ حکومت کی جانب سے متعارف کردہ نئے اقتصادی منصوبے کو قرار دیا جا رہا ہے، جس نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو مزید مستحکم کر دیا ہے۔

اس سے قبل ایک دن پہلے 100 انڈیکس میں 132اعشاریہ 09 پوائنٹس کی معمولی کمی دیکھنے میں آئی تھی، جو 0اعشاریہ 11 فیصد کمی کے ساتھ 115126اعشاریہ 90 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

Related Posts