اسلام آباد: وطنِ عزیز پاکستان میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح عالمی ادارۂ صحت کی مقرر کردہ حد سے تجاوز کر گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد کم ٹیسٹنگ کے باعث کم ہو رہی ہے تاہم ٹیسٹنگ کے مقابلے میں مثبت کیسز کی شرح پاکستان کے بہت سے اضلاع اور شہروں میں ابھی تک زیادہ ہے۔
عالمی ادارۂ صحت (ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن) کے مطابق 2 ہفتے سے زائد عرصے کے دوران کورونا وائرس ٹیسٹنگ کی مقدار کے اعتبار سے کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی تعداد 5 فیصد سے کم ہونی چاہئے۔
اس اعتبار سے ملک بھر کے بڑے شہروں میں کورونا وائرس کیسز اور ٹیسٹس کی مقدار کے تناسب کے اعتبار سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں کی گئی ٹیسٹنگ کے نتائج مندرجہ ذیل ہیں:
گزشتہ روزکے اعدادوشمار کے مطابق 22 ہزار 941 کورونا وائرس ٹیسٹس کیے گئے جن میں سے 4 ہزار 87 مثبت نکلے جبکہ 78 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ ملک بھر میں 2 لاکھ 21 ہزار کیسز اور 4 ہزار 550 اموات ہوئیں۔
اگر اس حوالے سے اعدادوشمار پر نظر ڈالی جائے تو پاکستان میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 7 فیصد سے لے کر 57 فیصد تک رہی جو عالمی ادارۂ صحت کی حد سے تجاوز کر گئی ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان میں کورونا وائرس سے 2 لاکھ 25ہزار283 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کے باعث جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 4ہزار 619 ہو گئی۔
سرکاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے 3 ہزار 387نئے کیسز کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس کے باعث 68مزید پاکستانی شہری زندگی کی بازی ہار گئے۔
مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا وائرس سے 4 ہزار 619 افرادجاں بحق