ائیر پورٹ پر فلائٹ آپریشنز کی معلومات کی اسکرین پرفحش فلمیں چل پڑیں

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ائیر پورٹ پر فلائٹ آپریشنز کی معلومات کی اسکرین پرفحش فلمیں چل پڑیں
ائیر پورٹ پر فلائٹ آپریشنز کی معلومات کی اسکرین پرفحش فلمیں چل پڑیں

برازیل: مملکت برازیل کے دارالحکومت ریو ڈی جنیرو میں ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا جب ائیر پورٹ پر فلائٹ آپریشنز کی معلومات کی اسکرین پر غیر اخلاقی فلمیں چل گئیں۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ریو ڈی جنیرو کے سنٹوس ڈومونٹ ائیر پورٹ کے حکام نے بتایا کہ انہوں نے نوٹس کیا کہ ائیرپورٹ پر مسافروں کو فلائٹ آپریشنز کی معلومات فراہم کرنے والی اسکرین کو ہیک کرلیا گیا ہے اور اس پر غیر اخلاقی فلمیں چل رہی ہیں، اس کی اطلاع پولیس کو فراہم کی گئی۔

حکام کے مطابق جیسے ہی ہمیں اندازہ ہوا کہ مسافروں پر فلائٹ سے متعلق معلومات فراہم کرنے والی اسکرین پر نازیبا ویڈیوز چل رہی ہیں تو ہم نے فوراً اسکرین کو بند کر دیا۔

بین الاقوامی میڈیا کا کہنا ہے کہ معلومات فراہم کرنے والی اسکرین پر گندی فلمیں چلنے کے بعد ائیرپورٹ موجود مسافر بھی پریشان ہوگئے، مسافر اپنے بچوں کی توجہ اسکرین سے ہٹانے کے لیے انہیں دوسرے کاموں میں مشغول کرتے نظر آئے۔

مزید پڑھیں:نرس نے فحش فلمیں بنانے کیلئے نوکری چھوڑ کر لاکھوں ڈالر کمالئے

ائیر پورٹ اتھارٹی کے مطابق معلومات فراہم کرنے والی اسکرین ہمارے کنٹرول میں نہیں ہے، اور اس کے معاملات دیکھنے والی کمپنی نے بھی اس چیز کو نوٹ کیا ہے۔

Related Posts