راولپنڈی میں راشن کا جھانسہ دے کر غریب خاتون کا شیر خوار بچہ اغوا کر لیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی میں راشن کا جھانسہ دے کر غریب خاتون کا شیر خوار بچہ اغوا کر لیا گیا
راولپنڈی میں راشن کا جھانسہ دے کر غریب خاتون کا شیر خوار بچہ اغوا کر لیا گیا

راولپنڈی میں ایک خاتون اور مرد اغوا کار نے غریب خاتون کو راشن دلانے کا جھانسہ دے کر اس کا شیر خوار بچہ اغوا کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی اور اسلام آباد کو تقسیم کرنے والی مرکزی سڑک آئی جے پی پر جھگیوں کے قریب بیٹھی خاتون کے پاس ایک سفید رنگ کی گاڑی رکی۔ گاڑی میں سوار خاتون اور مرد نے غریب عورت سے کہا کہ اگر تم ہمارے ساتھ چلو تو مفت راشن دلائیں گے۔

مستحق خاتون شبانہ اپنے شیر خوار بچے کے ساتھ گاڑی میں بیٹھی جو اسے راولپنڈی کے علاقے رحمٰن آباد لے گئی۔ اغوا کار خاتون نے شبانہ سے کہا کہ فلاں جگہ جا کر بائیو میٹرک تصدیق کرواؤ۔ بچہ ہمارے پاس چھوڑ دو۔

غریب خاتون راشن کیلئے بائیو میٹرک کروانے چلی گئی۔ واپسی پر گاڑی غائب ملی۔ گاڑی میں اسے یہاں تک لانے والے مرد و خاتون غائب تھے۔ واقعے کی اطلاع موصول ہونے پر پولیس موقعے پر پہنچی تو حدود کا جھگڑا شروع ہوگیا۔

ایک طرف کی پولیس نے علاقے کو تھانہ سبزی منڈی اسلام آباد کا قرار دیا جبکہ دوسری جانب پولیس اہلکاروں نے اسے راولپنڈی کی حدود کہا جس پر شیر خوار بچے کے لواحقین شدید ناراض ہیں۔ لواحقین نے ٹائر جلا کر سڑک بلاک کردی ہے۔

شیر خوار بچے کی واپسی کے لیے بچے کے لواحقین شدید احتجاج کر رہے ہیں۔ مظاہرین کے مطابق پولیس نے بچے کی بازیابی کیلئے تعاون کرنے کی بجائے حدود کا جھگڑا شروع کردیا ہے۔ جب تک بچہ بازیاب نہیں ہوگا، ہم یہاں سے نہیں جائیں گے۔ 

Related Posts