علامہ اقبال یونیورسٹی کی نا قص پلاننگ،طلبہ و طالبات کا مستقبل داؤ پر لگ گیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

علامہ اقبال یونیورسٹی کی نا قص پلاننگ،طلبہ و طالبات کا مستقبل داؤ پر لگ گیا
علامہ اقبال یونیورسٹی کی نا قص پلاننگ،طلبہ و طالبات کا مستقبل داؤ پر لگ گیا

اسلام آباد:نظام تعلیم کے حوالے سے ملک بھر میں منفرد مقام رکھنے والی علامہ اقبال یونیورسٹی دور جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ نہ ہونے سے خاطر خواہ نتائج دینے سے محروم ہے۔

تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی کے مختلف کورسز نصاب کے حوالے سے غیر معیاری اور ناقص پلاننگ سے لاکھوں طلبہ و طالبات کا مستقبل داؤ پر لگا ہوا ہے،یونیورسٹی کے بیشتر کورسز کے لئے نصابی کتب کا پاکستان کی جاب مارکیٹ سے غیر ہم آہنگ ہونا اور انٹر پرینیور شپ کے رحجان پر کم تو جہ کے طور پر سامنے آیا ہے۔

یونیورسٹی انتظامیہ سالانہ اربوں روپے فیسوں کی مد میں وصول کرتی ہے،یونیورسٹی کے کورسز کی کلاسز بھی مرحلہ وار ہوتی رہتی ہیں اور اسائنمنٹ بھی طلب کی جاتی ہیں،حیران کن طور پر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی اسائنمنٹس کئی شہروں میں کھلے عام فروخت ہوتی ہیں۔

سوال یہ پیدا ہوتا ہے اگر اسی طرح تیار شدہ اسائنمنٹ جس کی بنیاد پر ہی نمبرز لگا دیے جاتے ہیں تو طلباء میں تخلیقی صلاحیتیں کیسے پیدا ہو سکتی ہیں،دوسری جانب نصابی کتب کی سلیکشن اور تیاری کے مراحل سے گزرنے کی بجائے یہ بین الاقوامی یونیورسٹیوں میں رائج کتب کی مدد لی جاتی ہے۔

کیا پاکستانی طلبا و طالبات کی استعداد کار بیرون ملک کے مصنفین کی کاپی سے مطابقت رکھتی ہے اس حوالے سے بین الاقوامی معیار کو مدنظر رکھنا ضروری ہے،لیکن زمینی حقائق اور ذہنی قابلیت کے لیے جانچ پڑتال کا خیال رکھنا بھی ضروری ہے۔

ایڈیشنل یا اضافی کورسز کے لئے یہ برائے نام ڈگریوں کے حصول میں علامہ اقبال یونیورسٹی کا اہم کردار ہے جبکہ دوسری جانب پروفیشنل کورسز نصابی میٹریل کا انتخاب یونیورسٹی انتظامیہ کو ایک منظم پالیسی واضح کرنی ہوگی تاکہ جعلی متروک اور غیر ہم آہنگ کتابوں کی بجائے لوکل سطح پر نصاب کی سرچ پر توجہ دے کر نیا نصاب مرتب کیا جاسکے۔

اس اقدام سے نہ صرف تعلیمی نظام میں بہتری آئے گی گی بلکہ لوکل سطح پر تحقیق کے شعبے میں بہتری سے نوکریوں کے وسیع مواقع بھی پیدا ہو سکیں گے۔

Related Posts