NA95، ضمنی الیکشن میں کشیدگی، کارکنان گتھم گتھا، پولنگ معطل

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

NA75 by-elections

سیالکوٹ : قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 پر ضمنی الیکشن کے موقع پر پولنگ کے دوران کشیدگی، سیاسی جماعتوں کے حامی آپس میں گتھم گتھا ہوگئے، ہوائی فائرنگ، پولنگ کا عمل روک دیا گیا۔

ڈسکہ میں گورنمنٹ گرلز اسکول حاجی پورہ میں تحریک انصاف اور ن لیگ کے کارکنان کے درمیان کشیدگی کے بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنماء رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ حکومتی غنڈوں نے ایک پولنگ اسٹیشن پر آکر فائرنگ کی، حکومتی جماعت کی کوشش ہے ٹرن آؤٹ کم ہو، ہمارے کارکنان کے سامنے آنے پر حکومتی غنڈے پولنگ اسٹیشن سے چلے گئے، پی ٹی آئی کے پولنگ اسٹیشن ویران پڑے ہیں، ہرووٹ کو پرامن طریقے سے کاسٹ کرانا ہماری ذمہ داری ہے۔

مزید پڑھیں:سینیٹ انتخابات،ن لیگ کے اعظم تارڑ، پی ٹی آئی کے بیرسٹر علی ظفر بلا مقابلہ کامیاب

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہےکہ این اے 75میں ن لیگی اراکین اسمبلی پولنگ ا سٹیشنوں میں دندناتے پھر رہے ہیں۔

پولنگ کیمپ میں رانا ثناءاللہ کی میڈیا ٹاک الیکشن کمیشن قواعد کے منہ پر طمانچہ ہے،آر او کیا بتانا پسند کرینگے کے الیکشن کمیشن کے قواعد و ضوابط کہاں گئے؟ دوہرا معیار الیکشن کی شفافیت پر سوال اٹھائے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ ضمنی الیکشن میں ن لیگ کی روایتی غنڈہ گردی کا سلسلہ رانا ثناءاللہ کی سربراہی میں جاری ہے، پرامن پولنگ پراسس کو پرائیویٹ گن مینز کی فائرنگ سے پر تشدد بناکر پی ٹی آئی ووٹرز کو ہراساں کیا جارہا ہے،پولیس شر پسند عناصر کےخلاف فوری الیکشن لے۔

Related Posts