پی ایس 70 کا ضمنی انتخاب، ماتلی میں پولنگ شروع، 4سیاسی جماعتوں میں کانٹے کا مقابلہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ایس 70 کا ضمنی انتخاب، ماتلی میں پولنگ شروع، 4سیاسی جماعتوں میں کانٹے کا مقابلہ
پی ایس 70 کا ضمنی انتخاب، ماتلی میں پولنگ شروع، 4سیاسی جماعتوں میں کانٹے کا مقابلہ

ضلع بدین میں ماتلی کے حلقہ پی ایس 70 میں ضمننی انتخاب کیلئے پولنگ شروع ہوگئی جس کے دوران 4 سیاسی جماعتوں کے مابین کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق ماتلی کے ضمنی الیکشن میں 6 امیدوار حصہ لے رہے ہیں جن میں جے یو آئی کے مولانا گل حسن، جی ڈی اے کے شاہد ورک اور ایم ڈبلیو ایم کے اسد لغاری شامل ہیں۔

ٹی ایل پی کے پیر محمد علی جان سرہندی اور آزاد امیدوار عبدالعزیز بھی ضمنی الیکشن کے میدان میں اترچکے ہیں۔ پیپلز پارٹی، جے یو آئی، جی ڈی اے اور تحریکِ لبیک کے امیدواروں میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔

حلقہ پی ایس 70میں 4 لاکھ 73 ہزار سے زائد شہری آباد ہیں جبکہ رجسٹرڈ ووٹرز 1 لاکھ 66 ہزار 809 ہیں جن میں سے مرد ووٹرز کی تعداد 91 ہزار 587 جبکہ خواتین کی 75 ہزار 222 ہے جو پولنگ میں حصہ لیں گے۔

پولنگ کا عمل آج صبح سے شروع ہوا جو شام تک بلا تعطل جاری رہے گا جس کیلئے حلقے میں مجموعی طور پر 123 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔ 41 پولنگ اسٹیشنز حساس جبکہ 12 انتہائی حساس قرار دے دئیے گئے۔

ووٹنگ کیلئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ 1 ہزار 671 پولیس کے جوان جبکہ 395 رینجرز اہلکار ڈیوٹی پر مامور ہیں۔ پی ایس 70 کی نشست پیپلز پارٹی کے بشیر احمد ہالیپوٹا کے انتقال کے بعد خالی ہوئی۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل پی پی 84 کے ضمنی انتخاب میں خوشاب سے ن لیگ کے امیدوار ملک معظم 74 ہزار سے زائد ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے تھے۔

قبل ازیں پی پی 84 کے ضمنی انتخاب میں رواں ماہ 6 مئی کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ملک معظم نے 74 ہزار 165 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی جس پر ن لیگی کارکنان نے خوب جشن منایا اور شدید نعرے بازی کی۔

مزید پڑھیں: پی پی 84 کا ضمنی انتخاب، خوشاب میں ن لیگ کے امیدوار نے میدان مار لیا

Related Posts