راجن پورضمنی انتخاب، قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 193 میں پولنگ جاری

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بلدیاتی انتخابات، بلوچستان میں حب، لسبیلہ اور پشین میں پولنگ کا وقت ختم
بلدیاتی انتخابات، بلوچستان میں حب، لسبیلہ اور پشین میں پولنگ کا وقت ختم

بہاولپور: راجن پور میں ضمنی انتخاب کیلئے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 193 میں پولنگ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریکِ انصاف کے محسن لغاری، مسلم لیگ (ن) کے عمار اویس لغاری، پی پی پی کے اختر حسین گورچانی اور دیگر امیدوار میدان میں اتر چکے ہیں۔ انتخاب کا میدان سج گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

عمران خان کا سیاسی قیدیوں سے دہشت گردوں جیسے سلوک کا شکوہ

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے پولنگ کے انتظامات مکمل کر لیے گئے۔ حساس پولنگ اسٹیشنز کی سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے نگرانی کی جارہی ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹا جاسکے۔

حلقہ این اے 193 میں پولنگ کی سکیورٹی کیلئے پولیس، ایلیٹ فورس اور رینجر کے علاوہ پاک فوج کے جوانوں کو بھی طلب کیا گیا ہے۔ راجن پور کی یہ نشست تحریکِ انصاف کے رکن سردار جعفر لغاری کے انتقال پر خالی ہوئی تھی۔

قبل ازیں پنجاب حکومت کی جانب سے راجن پور میں قومی اسمبلی کی نشست پر آج ہونے والا ضمنی انتخاب ملتوی کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔  درخواست کی وجہ امن و امان کی مخدوش صورتحال اور دہشت گردی کے خدشات بتائے گئے۔

تاہم الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب حکومت کی جانب سے ضمنی انتخاب ملتوی کرنے کی درخواست کو مسترد کردیا۔ آج ہونے والے ضمنی انتخاب کے دوران پی ٹی آئی اور ن لیگ کے امیدواروں میں کانٹے کا مقابلہ ہونے کا امکان ہے۔

 

Related Posts