علامہ طالب جوہری کے انتقال پر معروف سیاسی و سماجی رہنماؤں کا اظہارِ تعزیت

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

علامہ طالب جوہری کے انتقال پر معروف سیاسی و سماجی رہنماؤں کا اظہارِ تعزیت
علامہ طالب جوہری کے انتقال پر معروف سیاسی و سماجی رہنماؤں کا اظہارِ تعزیت

اسلام آباد: علامہ طالب جوہری کے انتقال پر ہر آنکھ اشک بار ہے جبکہ معروف عالمِ دین کی وفات پر وفاقی حکومت کے عہدیداران سمیت متعدد سیاسی و سماجی رہنماؤں نے تعزیت کا اظہار کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ اعظم عمران خان نے معروف عالمِ دین علامہ طالب جوہری کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی کی دُعا کی اور لواحقین سے اظہارِ تعزیت کیا۔ 

قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے کہا کہ معروف شیعہ عالمِ دین، شاعر، ذاکر، مؤرخ اور فلسفی علامہ طالب جوہری کے انتقال پر افسوس ہوا۔

ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے کہا کہ علامہ طالب جوہری نے قرآن کی تفسیر سمیت شاعری اور مذہب پر کتابیں بھی تحریر کیں، ان کے والد مشہور عالمِ دین مصطفیٰ خان جوہر تھے۔

قاسم خان سوری نے معروف عالمِ دین علامہ طالب جوہری کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دُعا کی کہ اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ 

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے علامہ طالب جوہری کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج اسلامی دنیا نے اپنا ایک ممتاز اور مشہورومعروف عالمِ دین کھو دیا۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کی روح کو ابدی سکون نصیب فرمائے۔

تعزیتی ٹوئٹر پیغام میں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ دُعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ علامہ طالب جوہری کی مغفرت فرمائے اور انہیں بلند درجات عطا فرمائے۔ان کی وفات سے جو خلاء پیدا ہوا ، اسے پُر کرنا بے حد مشکل ہے۔

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مشیر برائے وزارتِ  بحری امور محمود مولوی نے کہا کہ معروف عالمِ دین علامہ طالب جوہری کے انتقال کا انتہائی افسوس ہوا ہے۔ دینِ اسلام کی اشاعت کیلئے آپ کی خدمات ناقابلِ فراموش ہیں۔

علامہ طالب جوہری کے اہلِ خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے محمود مولوی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ سے علامہ طالب جوہری کی مغفرت کے لیے دُعا گو ہوں۔ 

سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ علامہ طالب جوہری عالمِ اسلام کے بہترین ذاکرین میں سے ایک تھے۔ انہوں نے ہمیشہ محبت کا درس دیا۔ اہلِ بیت کی محبت سے سرشار طالب جوہری کو تمام مسالک سے محبت ملی۔

پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما و پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہا کہ علامہ طالب جوہری نے ہمیشہ امن، محبت اور بھائی چارے کا درس دیا۔ ان کی وفات سے دنیا ایک عظیم انسان سے محروم ہو گئی۔ دکھ کی اِس گھڑی میں ورثاء کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

تحریکِ انصاف کراچی ڈویژن کے صدر خرم شیر زمان نے کہا کہ علامہ طالب جوہری ہمیشہ مذہبی ہم آہنگی میں اہم کردار ادا کرتے رہے۔ انہوں نے ذکرِ امام حسین علیہ السلام کا پرچار کیا۔

مرکزی جوائنٹ سیکریٹری پی ٹی آئی و رکنِ قومی اسمبلی آفتاب صدیقی نے کہا کہ علامہ طالب جوہری نے ممبر سے محبت اور بھائی چارے کا درس دیا۔ علامہ طالب جوہری کا انتقال انتہائی افسوسناک ہے۔ اہلِ خانہ  سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ 

پاکستان تحریک انصاف  ویسٹرن سندھ ریجن (کراچی) کے ایڈیشنل جنرل سیکریٹری و رکنِ قومی اسمبلی فہیم خان نے معروف عالم دین علامہ طالب جوہری کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دینِ محمدی کی اشاعت اور مجالس کیلئے ان کی خدمات ناقابلِ فراموش ہیں۔

رکنِ قومی اسمبلی فہیم خان نے کہا کہ علامہ طالب جوہری نے اپنی پوری زندگی دینِ اسلام کی خدمت کی۔ وہ قوم کا اہم اثاثہ تھے۔ علامہ طالب جوہری کو علمی ذہانت کی بناء پر عالمی سطح پر بھی پذیرائی حاصل ہوئی۔ اللہ سے علامہ طالب جوہری کی مغفرت کیلئے دعا گو ہوں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وطنِ عزیز پاکستان کے مشہورو معروف عالمِ دین علامہ طالب جوہری شہرِ قائد میں علالت کے باعث انتقال کر گئے جبکہ علامہ طالب جوہری کا شمار ملک کے گنے چنے اہم ترین ذاکرین میں کیا جاتا رہا۔

 رات گئے علامہ طالب جوہری کے بیٹے نے سرکاری ٹی وی کو آگاہ کیا کہ کچھ روز کی علالت کے باعث مولانا طالب جوہری کا انتقال ہوا جبکہ ان کا علاج کراچی میں جاری تھا۔

مزید پڑھیں:  ممتاز عالمِ دین علامہ طالب جوہری کراچی میں انتقال کر گئے

Related Posts