کراچی میں پولیو ٹیم پر حملہ، دو ورکرز اور پولیس اہلکار زخمی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Polio team attacked in Karachi: Two workers and policeman injured

کراچی کے علاقے کورنگی میں پولیو ویکسی نیشن ٹیم پر حملہ ہوا جس میں دو پولیو ورکرز اور ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گئے، یہ حملہ ایک خاندان کی جانب سے کیا گیا، جس میں بیلچوں کا استعمال کیا گیا۔

پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے حملے میں ملوث چھ افراد کو گرفتار کر لیا، جن میں چار خواتین بھی شامل ہیں۔ امن و امان بحال کرنے کے لیے پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر تعینات کی گئی۔

ایس ایس پی کورنگی نے گرفتاریوں کی تصدیق کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ واقعے میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ زخمی پولیو ورکرز اور پولیس اہلکار کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کی گئی۔

سیالکوٹ میں پولیس کے تشدد سے پانچ بیٹیوں کا باپ لقمہ اجل

پاکستان میں پولیو کے خاتمے کے لیے کئی دہائیوں سے مہم جاری ہے، مگر پولیو ٹیموں کو اکثر مشکل حالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ خاص طور پر بعض علاقوں میں پولیو ورکرز پر حملے اور دھمکیوں کے واقعات سامنے آتے رہے ہیں۔ یہ واقعات انسداد پولیو کوششوں کو متاثر کرتے ہیں اور ملک میں اس مرض کے مکمل خاتمے کی راہ میں رکاوٹ بنتے ہیں۔

Related Posts