اسلام آباد: ملک بھر کے 15 مقامات سے پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پنجاب کے 7، سندھ کے 4 اوربلوچستان کے 2 مقامات پرپولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی جن میں سے 13 نمونوں میں ٹائپ ون اور ٹائپ ٹو میں وائرس پایا گیا ہے۔
آبادی کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ پنجاب وائرس کی لپیٹ میں ہے جہاں 7 مقامات پرگٹروں کے پانی میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔گزشتہ روز بھی پاکستان کے دو صوبوں سندھ اور بلوچستان میں پولیو کے ایک، ایک کیسز رپورٹ ہوئے تھے
رپورٹ کے مطابق ضلع ٹنڈو الہ یار میں سات ماہ کی بچی پولیو سے متاثر ہوئی۔ گزشتہ سال صوبے میں پولیو کے 24 کیسز سامنے آئے تھے۔دوسری جانب بلوچستان میں پولیو کا کیس قلعہ عبداللہ سے بھی سامنےآیاتھا جہاں ایک 18 ماہ کی بچی میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جان لیوا کرونا وائرس چین سے امریکا تک پہنچ گیا، پہلے مریض کی شناخت