اسلام آباد: ملک بھر میں منائے جانے والے یومِ شہدائے پولیس کے دوران سوشل میڈیا صارفین کا قوم کی جان و مال کے تحفظ کیلئے جانیں قربان کرنے والوں کیلئے خراجِ تحسین جاری ہے جس کے دوران یومِ شہدائے پولیس 2020ء ٹوئٹر کا ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پولیس مارٹائرز ڈے 2020ء آج کا ٹاپ ٹرینڈ ہے جس کے تحت اب تک 1 ہزار 483 پیغامات بھیجے جا چکے ہیں جن کا مقصد ان شہدائے پولیس کو الگ الگ انداز سے خراجِ تحسین پیش کرنا ہے جن کی جانیں ادائیگئ فرض کے دوران وطن پر قربان ہوئیں۔
ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سی پی او راولپنڈی احسن یونس نے کہا کہ آج یومِ شہدائے پولیس کے موقعے پر راولپنڈی پولیس کے شہداء کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ میرے لیے یہ اعزاز کی بات ہے کہ ایسی فورس کی سربراہی کا فرض انجام دے رہا ہوں جو جرات و بہادری اور فیصلہ کن ہمت و حوصلے کی اعلیٰ مثال ہے۔
"Tribute to the martyrs of Rawalpindi Police, it is a great honor for me to commanding a force where each and everyone of ours is an epitome of bravery, determination and courage".
–Ahsan Younas, CPO Rawalpindi.#PoliceMartyrsDay2020 #PunjabPolice #SalamPolice pic.twitter.com/g77NdsjLBK
— Rawalpindi Police (@RwpPolice) August 4, 2020
یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان تحریکِ انصاف کے رکنِ قومی اسمبلی اور سابق وفاقی وزیر عامر لیاقت حسین نے یومِ شہدائے پولیس کے موقعے پر قوم کی خاطر جان دینے والے پولیس افسران اور اہلکاروں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں رکنِ قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے کہا کہ یومِ شہدائے پولیس کے موقعے پر پولیس کے شہیدوں کو سلامِ عقیدت پیش کرتا ہوں۔
مزید پڑھیں: عامر لیاقت حسین کا قوم کی خاطر جان دینے والوں کو خراجِ تحسین