اسلام آباد پولیس کا ہیڈ کانسٹیبل بجلی چور نکلا،ڈیڑھ لاکھ میں معاملہ ختم

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

policeman charged with electricity theft in islamabad

اسلام آباد :پولیس کا ہیڈ کانسٹیبل بجلی چور نکلا، واپڈا ٹیم نے جی سیون ون ٹو میں چھاپہ مارکر بجلی چوری پکڑ لی ،وویمن تھانہ میں تعینات ہیڈ کانسٹیبل عابدہ نے بجلی چور ہیڈ کانسٹیبل طارق کی 1لاکھ پچاس ہزار روپے میں ڈیل کروادی ۔

گزشتہ روز واپڈا کی ٹیم نے وفاقی پولیس کے اہلکار طارق کے گھر بجلی چوری کے حوالے سے چھاپہ مارا جبکہ دوران چیکنگ طارق نے بجلی کی ڈائریکٹ تار لگا رکھی تاہم ٹیم کی نگرانی کرنے والے واپڈا کے سپروائزر خالد نے موقع پر گزشتہ دو سالوں کے بجلی کے بل چیک کیے جو صرف 1ہزار سے 15 سو روپے تک کے تھے جبکہ بجلی چور طارق کےسرکاری گھر میں چار مزید فیملیز نے کرایہ پر رہایش اختیار رکھی تھی اور بجلی کے میٹر پر پانچ فیملیز پانچ روم کولر ایک ونڈ اے سی استعمال کررہے تھے۔

بجلی چوری منظر عام پر آنے کے بعد ہیڈ کانسٹیبل طارق اور کانسٹیبل عابدہ سمیت دیگر ملازمین بھی حرکت میں آگئے جنہوں نے ملزم کی ڈیل واپڈا اہلکاروں سے ڈیڑھ لاکھ روپے میں کروادی۔

اس سے قبل سی ای او آئیسکو شاہد اقبال کے احکامات پر بجلی چوری کی درخواست بھی تھانہ آبپارہ میں جمع کروائی گئی جسے ڈیل کے پیسے وصول ہونے کے بعد واپس لے لیا گیا۔

مزید پڑھیں:پولیس نے حصہ لیکر موضع ملوٹ کی زمینوں پر قبضے کا معاملہ دبادیا

اہل علاقہ نے وزیراعظم عمران خان، وزیر داخلہ اعجاز شاہ، وفاقی وزیر پانی و بجلی سے بجلی چوروں اور انکی معاونت کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لے کر ملک اور قوم کو لوٹنے والوں کا احتساب کرنے کی اپیل کی ہے۔

Related Posts