دہشت گرد تنظیم میں شامل پولیس اہلکار پکڑا گیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی کے علاقے کھارادر میں 16 مئی کو ہونے دھماکے کی تحقیقات میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے، سی ٹی ڈی نے دھماکے میں ملوث سابق پولیس اہلکار کو گرفتار کرلیا، جس کا تعلق کالعدم سندھی دہشت گرد تنظیم ایس آر اے سے ہے۔

کراچی کے علاقے کھارادر میں 16 مئی کی رات بم دھماکا ہوا تھا جس میں خاتون جاں بحق اور 12 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

واقعے کی ذمہ داری سندھی دہشت گرد تنظیم کالعدم سندھودیش ریولوشنری آرمی نے قبول کی تھی، جس کے بعد پولیس اور تحقیقاتی اداروں نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے تحقیقات شروع کردی تھیں۔

اس سلسلے میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، سی ٹی ڈی نے دھماکے میں ملوث سابق پولیس اہلکار کو گرفتار کر لیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق سابق پولیس اہلکار ریپڈ رسپانس فورس (آر آر ایف) میں تعینات تھا، جس کا نام دلبر ہے اور وہ کالعدم ایس آر اے میں شامل ہوگیا تھا۔

کالعدم تنظیم پہلے بھی کئی تخریبی کارروائیاں کرچکی ہے، جس میں متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہوچکے ہیں۔

Related Posts