کراچی کینٹ اسٹیشن پر پولیس گردی، مسافروں کو گھیر کر بد ترین تشدد

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی کینٹ اسٹیشن پر پولیس گردی، مسافروں کو گھیر کر بد ترین تشدد
کراچی کینٹ اسٹیشن پر پولیس گردی، مسافروں کو گھیر کر بد ترین تشدد

کراچی سے ملک کے دیگر شہروں میں ٹرینوں کی روانگی میں تاخیر کے خلاف احتجاج کے دوران پولیس گردی کا واقعہ سامنے آیا ہے، مسافروں کو گھیر کر بد ترین تشدد کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مسافروں نے کراچی سے اندرونِ ملک سفر کرنے والی ریل گاڑیوں کی روانگی میں تاخیر کے خلاف کینٹ اسٹیشن پر احتجاج کیا جس کے دوران ریلوے پولیس مسافروں پر ٹوٹ پڑی۔

یہ بھی پڑھیں:

بلوچستان سے آنیوالا دہشت گرد سی ٹی ڈی کے ہاتھوں گرفتار

ریلوے پولیس نے 10 مسافروں کو تشدد کے بعد پولیس اسٹیشن منتقل کردیا۔ مسافروں نے 8 جولائی کی ملت ایکسپریس کے 22 گھنٹے تاخیر سے روانہ ہونے پر احتجاج کیا جس پر ریلوے پولیس حرکت میں آگئی۔

پولیس نے احتجاج کرنے والے مسافروں کے اہلِ خانہ کے سامنے ان پر تشدد کیا اور بد سلوکی کا نشانہ بنایا جس پر ان کے لواحقین سراپا احتجاج ہیں۔ سول کپڑوں میں موجود افسر نے ویڈیوز ڈیلیٹ کروا دیں۔

مذکورہ افسر نے ویڈیو بنانے والوں کو کینٹ اسٹیشن پولیس ہیلپ سینٹر میں یرغمال بنا کر ویڈیوز ڈیلیٹ کروائیں۔ 5 مسافروں کو ریلوے پولیس چوکی، کینٹ اسٹیشن پر لاک اپ کردیا گیا۔

مسافروں کے اہلِ خانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ جب لواحقین احتجاج کر رہے تھے تو گرفتار کیے گئے مسافروں کو رہائی مل گئی، تاہم انہیں نقدی اور قیمتی اشیاء سے محروم کردیا گیا ہے۔ 

Related Posts