ممبئی: بھارتی پولیس نے فحش ویڈیوز کیس میں بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی کے فون کی کلوننگ کا فیصلہ کیا ہے تاکہ راج کندرا کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع کیا جاسکے۔
تفصیلات کے مطابق شلپا شیٹھی کندرا کے شوہر راج کندرا پر الزام ہے کہ وہ پورنوگرافی میں ملوث ہیں۔ ممبئی پولیس کرائم برانچ شلپا کا بیان بھی ریکارڈ کرچکی ہے۔
اپنے بیان میں شلپا شیٹھی کا کہنا تھا کہ انہیں ہاٹ شاٹس نامی موبائل ایپ میں صارفین کو پیش کیے جانے والے مواد کے فحش ہونے سے متعلق آگہی نہیں تھی۔
بھارتی میڈیا پر شائع ہونے والی رپورٹس کے مطابق شلپا شیٹھی نے دعویٰ کیا کہ ان کے شوہر راج کندرا معصوم اور بے گناہ ہیں جبکہ ایروٹیکا اور پورنوگرافی دو الگ چیزیں ہیں۔
شلپا شیٹھی نے یہ بھی الزام لگایا کہ شریک ملزم پردیپ بخشی ایپ میں فحش ویڈیوز کے ذمہ دار ہیں۔ قبل ازیں ممبئی پولیس نے جوہو میں شلپا شیٹھی کی رہائشگاہ پر بھی چھاپہ مارا تھا۔
چھاپے کے متعلق پولیس کا کہنا ہے کہ جو مواد قبضے میں لیا گیا اس کا حجم 48 ٹیرا بائٹس ہے جس میں زیادہ تر فحش ویڈیوز اور تصاویر شامل ہیں۔ راج کندرا کے پولیس ریمانڈ میں 27جولائی تک توسیع کردی گئی ہے۔
ریمانڈ میں توسیع پر احتجاج کرتے ہوئے بھارتی اداکارہ نے اعلیٰ عدلیہ کا دروازہ کھٹکھٹانے کا فیصلہ کرلیا۔ راج کندرا ہائی کورٹ میں فیصلے کے خلاف اپیل کریں گے۔
خیال رہے کہ اِس سے قبل بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ شلپا شیٹھی نے فحش فلموں کی برآمدگی کے بعد اپنے شوہر کے جرم پر وضاحت پیش کردی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اداکار کمال راشد خان نے 2 روز قبل بتایا کہ شلپا شیٹھی نے کرائم برانچ کو بیان دیا ہے کہ میرے شوہر ایروٹیکا فلمز کا کام کرتے ہیں، پورن فلمز کا نہیں۔
مزید پڑھیں: فحش فلموں کی برآمدگی، شلپا نے شوہر کے جرم پر وضاحت پیش کردی