اراکین کے داخلے پر پابندی، پولیس نے پنجاب اسمبلی کا کنٹرول سنبھال لیا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اراکین کے داخلے پر پابندی، پولیس نے پنجاب اسمبلی کا کنٹرول سنبھال لیا
اراکین کے داخلے پر پابندی، پولیس نے پنجاب اسمبلی کا کنٹرول سنبھال لیا

لاہور: پولیس نے اراکین کے داخلے پر پابندی عائد کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ آج کے اجلاس سے قبل تمام داخلی راستوں پر اہلکار تعینات کردئیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق حیرت انگیز طور پر اسپیکر پرویز الٰہی نے 30 مئی کے سابقہ شیڈول سے قبل ہی آج دوپہر 12 بجے پنجاب اسمبلی کا اجلاس طلب کیا تھا، جبکہ یہ اقدام الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد سامنے آیا۔

یہ بھی پڑھیں:

شیریں مزاری کی رہائی پر علی زیدی کا دلچسپ تبصرہ

الیکشن کمیشن نے حمزہ شہباز کو فلور کراسنگ کے بعد ووٹ دینے والے تحریکِ انصاف کے 25 اراکین کو نااہل قرار دیتے ہوئے ڈی سیٹ کردیا تھا جبکہ اسمبلی اجلاس کی تاریخ تیسری بار تبدیل کی گئی ہے۔

قبل ازیں 16 مئی کو ہونے والا اجلاس 30 مئی پر منتقل کیا گیا۔ اسپیکر پرویز الٰہی نے اراکین کو آج سیکرٹریٹ پہنچنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اراکین کو اسمبلی میں داخلے سے کوئی نہیں روک سکتا۔

پنجاب پولیس نے اسمبلی اجلاس سے قبل عمارت کا کنٹرول سنبھال لیا۔ پولیس کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ اطراف میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اہلکاروں کی بھاری نفری تعینات کردی گئی۔

انتظامیہ نے پنجاب اسمبلی کے دروازوں کو بند کردیا جبکہ عمارت کے آگے خاردار تاریں بھی لگائی گئی ہیں۔ اسمبلی کے عملے کا کہنا ہے کہ ہمیں بھی اسمبلی کے اندر جانے کی اجازت نہیں ہے۔

Related Posts