کراچی پولیس کا ایکشن، تیزرفتار ڈمپر کے ڈرائیور نے گرفتاری دے دی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تیزرفتار ڈمپر
(فوٹو: ایکسپریس ٹریبیون)

کراچی پولیس نے تیزرفتار ڈمپر کے خلاف سختی سے ایکشن لیا ہے جس پر تیز رفتاری سے ڈمپر چلانے والے ڈرائیور نے گرفتاری دے دی۔ ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے شارعِ فیصل پر تیزرفتار ڈمپر چلانے والے ڈرائیور نے گرفتاری دی، جس پر ڈی آئی جی (ٹریفک) پیر محمد شاہ کا کہنا ہے کہ ڈمپرز ایسوسی ایشنز کی جانب سے ڈرائیور کی حوالگی میں تعاون کیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی ٹریفک نے کہا کہ ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج ہوگا اور قانونی کارروائی کی جائے گی۔ تیز رفتاری سے چلائے جانے والے ڈمپر کو بھی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل پولیس کے بیان کے مطابق ڈمپر ایسوسی ایشن نے وعدہ خلافی کی تھی۔

پیر محمد شاہ نے اس سے قبل واضح کیا تھا کہ ٹریفک پولیس نے ڈمپر ایسوسی ایشن کی وعدہ خلافی پر رات بھر آپریشن کیا، جس میں 27 ڈمپرز تحویل میں لے کر 142 پر جرمانہ کیا گیا۔ شارعِ فیصل پر تیزرفتار ڈمپر کی ویڈیو وائرل ہوگئی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ پیٹرولنگ آفیسر نے ڈمپر روکنے کی کوشش کی لیکن ڈرائیور جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا۔ یہ واقعہ سامنے آنے کے بعد تمام ڈمپر ایسوسی ایشنز کو فوری ہدایت کی گئی کہ ڈمپر اور ڈرائیور دونوں کو پولیس کے حوالے کردیں۔ پہلے ہم سے وقت مانگا گیا اور پھر یہ لوگ وعدے سے پیچھے ہٹ گئے تھے۔

Related Posts