ٹی ایل پی مظاہرے، شرپسندوں کیخلاف دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمات کا اندراج شروع

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ٹی ایل پی مظاہرے، شرپسندوں کیخلاف دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمات کا اندراج شروع
ٹی ایل پی مظاہرے، شرپسندوں کیخلاف دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمات کا اندراج شروع

راولپنڈی اسلام آباد میں تحریکِ لبیک کے کارکنان امیر ٹی ایل پی سعد حسین رضوی کی گرفتاری کے خلاف مظاہرہ کر رہے تھے، جس کے دوران توڑ پھوڑ کی گئی، پولیس نے شرپسندوں کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمات کا اندراج شروع کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جڑواں شہروں میں ٹی ایل پی کے گرفتار کیے گئے کارکنان کے خلاف ایف آئی آرز کے اندراج کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ اسلام آباد میں ٹی ایل پی کے جو کارکنان گرفتار ہوئے تھے، ان کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

باوثوق ذرائع کے مطابق وزارتِ داخلہ نے پولیس کو حکم دیا ہے کہ مظاہروں کے دوران توڑ پھوڑ اور تشدد کے واقعات کے دوران گرفتار ہونے والے شرپسندوں کے خلاف مقدمات کے اندراج کے دوران دہشت گردی سے متعلق دفعات شامل کی جائیں جس کے بعد مقدمات کا اندراج شروع کردیا گیا۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے ٹی ایل پی مظاہروں کے دوران قانون ہاتھ میں لینے والوں سے سختی سے نمٹنے کا فیصلہ کیا۔

 وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی زیر صدارت امن وامان کی صورتحال پر اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر مذہبی امورنور الحق قادری، سیکرٹری داخلہ، آئی جی پنجاب، چیف کمشنر اسلام آباد ، آئی جی اسلام آباد، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے نمائندے بھی شریک تھے۔

مزید پڑھیں: وزیرِداخلہ کا قانون ہاتھ میں لینے والوں سے سختی سے نمٹنے کا فیصلہ

Related Posts