کراچی: پاکستان میں مقیم غیر قانونی تارکین وطن کو شناختی کارڈز کے اجراء کیلئے پولیس نے افغان شہریوں کا ڈیٹا اکٹھا کرنا شروع کر دیا ہے۔
حکام نے محکمہ پولیس کو ہدایت کی ہے کہ کراچی میں افغان بستیوں کا فوری سروے شروع کرے تاکہ شہر میں مقیم افغان شہریوں کا ڈیٹا اکٹھا کیا جا سکے۔
ذرائع کے مطابق معلومات جمع کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر ایک ڈیٹا فارم بھی جاری کیا جا رہا ہے۔فارم میں افغان شہریوں کی گنتی ، خاندان کے افراد کی تعداد اور رہائشی تفصیلات فراہم کی جائیں گی۔
مزید پڑھیں:جعلی کارڈز بنانے والے 47 نادرا ملازمین کو نوکری سے فارغ کردیا گیا، چیئرمین نادرا