کراچی:کراچی پولیس نے گٹگا مافیا کے خلاف ڈنڈا اٹھا لیا، گٹکے سے پاک کراچی مہم کے دوران 3 ہزار گٹکا فروشوں کو گرفتار کرکے 84 فیکٹریوں کو سیل کر دیا گیا۔
کراچی والوں کو گٹکے جیسے زہر سے بچانے کا مشن، کراچی پولیس گٹکا مافیا کے خلاف متحرک ہو گئی، یکم اگست سے شہر میں جاری گٹکا مافیا کے خلاف کارروائیوں میں بارہ سو مقدمات درج کیے گئے۔
کراچی پولیس چیف کہتے ہیں کہ 3 ہزار ملزمان کو گرفتار کرکے 84 فیکٹریوں کو بھی سیل کیا گیا۔پولیس رپورٹ کے مطابق ایک سال میں گٹکا مافیا سے 2 ہزار سے زائد افراد کی موت ہوئی۔
مزید پڑھیں :سندھ کابینہ نے خواجہ سراؤں کیلئے نوکریوں کا کوٹہ مقرر کرنے کی منظوری دیدی