اسلام آباد،غیر معیاری اور گند ا کھانا فراہم کرنے پر پولیس ملازمین کا احتجاج

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد،غیر معیاری اور گند ا کھانا فراہم کرنے پر پولیس ملازمین کا احتجاج

اسلام آباد:پولیس لائنز ہیڈ کوارٹر اسلام آباد کی کینٹین میں غیر معیاری اور گند گی ملا ہوا کھانا فراہم کرنے پر پولیس ملازمین کا احتجاج۔

کینٹین سے مجبوراً کھانا کھانے والے پولیس ملازمین نے پولیس حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ پولیس ملازمین کا کہنا ہے کہ کینٹین میں پکنے والے سالن میں سے کیڑے مکوڑے اورگندگی نکلنا معمول بن گیا ہے۔

کینٹین انتظامیہ کو متعدد بار اس حوالے سے شکایت کرچکے ہیں لیکن وہ ایک کان سے سن کر دوسرے سے نکال دیتے ہیں۔ پولیس ملازمین کا مزید کہنا ہے کہ کینٹین میں تیار ہونے والا کھانا انتہائی غیر معیاری ہے۔

کھانا پکانے کے دوران صفائی ستھرائی کا بھی بالکل خیال نہیں رکھا جاتا جس کی وجہ سے آئے روز سالن میں تلے ہوئے کیڑے مکوڑے اور گندگی نکلنے کے واقعات پیش آرہے ہیں۔

مزید پڑھیں: کراچی میں جھگڑالو پڑوسی نے محلہ دار کے قربانی کے جانور پر تیزب پھینک دیا

ملازمین نے آئی جی اسلام آباد سے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس ملازمین کی سہولت کے لئے کھولے گئے اس کینٹین میں صاف ستھرا کھانے کی دستیابی یقینی بنایا جائے۔

Related Posts