لاہور: پولیس کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں آپریشن کیا گیا ہے، جبکہ متعدد حکومتی ارکان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق پولیس نے رکن اسمبلی واثق عباسی،ندیم قریشی،اعجازخان کوگرفتارکرلیاہے۔ پولیس اہلکار پرانی بلڈنگ کے راستے پنجاب اسمبلی میں داخل ہوئے۔
دوسری جانب ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری کا کہنا ہے کہ ہر صورت الیکشن کراؤں گا، عدالتی حکم پر عملدرآمد ہوگا۔ انہوں نے چیف سیکرٹری اور آئی جی کو خط لکھ دیا ہے کہ آج کے اجلاس کے انعقاد کو یقینی بنایا جائے، سول کپڑوں میں پولیس کی نفری تعینات کی جائے۔
ذرائع کے مطابق ڈپٹی اسپیکر نے چیف سیکرٹری پنجاب اور آئی جی پنجاب کو خط لکھ دیا۔
ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری کے خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ آج کے اجلاس کے انعقاد کو یقینی بنایا جائے، پنجاب اسمبلی اجلاس کے دوران ایسی کسی بھی کارروائی کے لئے سول کپڑوں میں پولیس کی نفری تعینات کی جائے۔
پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی عمر بٹ، واثق عباسی، ندیم قریشی اور شجاع نواز نے مجھے تشدد کا نشانہ بنایا، ہائی کورٹ کے حکم پر اجلاس کی صدارت کی تھی لیکن حکومتی ارکان نے تشدد کا نشانہ بنایا۔
مزید پڑھیں: ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے استعفیٰ دے دیا