کراچی: کیماڑی و ڈیفنس سے ملحقہ علاقے شیری جناح کالونی بوٹ بیسن سے منشیات فروشوں کا بڑا گروپ بے نقاب۔ پولیس نے ایس ایس پی ضلع کیماڑی فدا حسین جانوری کی قیادت میں کارروائی کرتے ہوئے 5 منشیات فروش ڈیلرز کو گرفتار کرکے 20 کلو منشیات برآمد کرلی گئیں۔
میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے ایس ایس پی فدا حسین جانوری کا کہنا تھا کہ کیماڑی کے مختلف علاقوں میں منشیات کے عادی افراد کو منشیات فروشوں کے اسٹریٹ پیڈلرز گھومتے پھرتے فروخت کرتے ہیں۔ جن کی اطلاعات کافی عرصے سے موصول ہورہی تھی، جس بنا پر منشیات کے بڑے ڈیلرز کو پکڑنے کے لیے پولیس کی ٹیم کی تشکیل دی گئی تھی۔
فدا حسین جانوری کے مطابق پولیس ٹیم نے حاصل شدہ معلومات کی روشنی میں گزشتہ رات شیری جناح کالونی بوٹ بیسن میں چھاپہ مار کاروائی کرکے چار مرکزی منشیات ڈیلرز سہیل ولد رحمان گل، ارشد ولد اسماعیل گل، عمر اشرف ولد وہاب اورگوپال عرف پپو ولد شان لال کو گرفتار کیا گیا،جبکہ گرفتار ملزم سہیل کی نشاندہی پر مزید ایک لیڈی منشیات فروش بنام نرگس کو بھی گرفتار کیا گیا۔
ایس ایس پی ضلع کیماڑی کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضہ سے مجموعی طور پر 20 کلو اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد ہوئی ہے۔ گرفتار ملزمان کا گروپ سوشل ایپس واٹس ایپ وغیرہ کا استعمال کرکے بھی بکنگ و ڈلیوری کرتے تھے۔
دوران تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ فی پیکٹ 10 ہزار میں فروخت کرتے ہیں جبکہ ایک کلو میں 10 پیکٹ تیار کیے جاتے ہیں، لہزا برآمد 20 کلو منشیات کی مالیت تقریبا 20 لاکھ روپے بنتی ہے۔ ملزمان کے خلاف اینٹی نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمات کا اندراج کر کے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ترین گروپ نے وزیراعظم عمران خان پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے، فواد چوہدری