کراچی: اورنگی ٹاؤن میں سادہ لباس مبینہ پولیس اہلکاروں نے ڈاکٹر کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔ فائرنگ کا واقعہ اقبال مارکیٹ تھانے کی حدود میں پیش آیا ہے۔
سول اسپتال کے ڈاکٹر فیاض الدین کا کہنا ہے کہ سادہ لباس پولیس اہلکار سڑک کنارے موٹرسائیکل سواروں کی تلاشی لے رہے تھے اس دوران اہلکاروں نے مجھے بھی رکنے کا اشارہ کیا، تاہم نے اہلکاروں کو ڈاکو سمجھ کر گاڑی بھگا دی، جس پر انہوں نے میری گاڑی پر فائرنگ کردی۔
ڈاکٹر فیاض الدین کا کہنا ہے کہ گاڑی روکنے کے بعد ایس ایچ او قبال مارکیٹ سادہ لباس اہلکاروں نے مجھ پر تشدد بھی کیا، مگر اب اقبال مارکیٹ پولیس مجھ پر معاملے کو دبانے کے لیے دباؤ ڈال رہی ہے۔
تشدد کا نشانہ بننے والے ڈاکٹر فیاض الدین نے بتایا ہے کہ ایس ایچ او اقبال مارکیٹ اور پولیس کے خلاف کارروائی کرنے کی درخواست پر مجھے دھمکایا جارہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اہلکاروں کی جانب سے فائر کی گئی گولی میں میرے سر میں لگ سکتی تھی ، پھر ذمے دار کون ہوتا۔
یہ بھی پڑھیں : خاتون کی مبینہ خودکشی کا معاملہ،پولیس نے نامزد 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا