اسلام آباد: پاکستان کے سب سے بدعنوان اور کرپٹ ترین اداروں کی فہرست جاری کردی گئی جس میں پولیس نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ دیگر اداروں میں بھی لوٹ مار ہو رہی ہے لیکن پولیس کا کوئی ثانی نہیں۔
تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں کرپشن کے خلاف سرگرمِ عمل عالمی ادارے ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے پاکستان کے بدعنوان ترین اداروں کی فہرست شائع کردی جس میں پولیس سرِ فہرست ہے۔ دوسرے نمبر پر عدلیہ جبکہ تیسرے پر ٹینڈر اور ٹھیکے داری (کنٹریکٹنگ) کا شعبہ ہے۔
تنقید سے حوصلے پست نہیں، بدعنوانی کیخلاف کام جاری رکھیں گے۔نیب
ای او بی آئی میں بدعنوان افسران نے فرض شناس افسر کومعطل کرادیا