کراچی، ڈکیتی میں ملوث پولیس اہلکار کون ہے ؟اہم انکشافات

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Who is the police officer involved in the robbery?

کراچی: نارتھ ناظم آباد فائیو اسٹار چورنگی پر شہری سے موٹرسائیکل چھیننے والا کراچی پولیس کے شعبہ تفتیش کا اہلکارنکلا، بلاول ہاؤس پر بھی تعینات رہا،عوام نے زبردستی بائیک چھینتے ہوے رنگے ہاتھوں پکڑلیا،پولیس نے تحقیقات شروع کردی۔

شہر قائد کے علاقے نارتھ ناظم آباد فائیو اسٹار چورنگی پر شہری سے موٹرسائیکل چھیننے میں ملوث پولیس اہلکار کے حوالے سے نئے انکشافات سامنے آئے ہیں، ذرائع کے مطابق ویڈیو میں نظر آنیوالا شخص کراچی پولیس کے شعبہ تفتیش میں تعینات ہے جبکہ اس سے پہلے بلاول ہاؤس کی سیکورٹی میں بھی شامل رہا ہے۔

شہریوں کی جانب سے واقعہ کو ڈکیتی کا رنگ دیا جارہا ہے لیکن بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ٹارگٹڈ کارروائی تھی اور مذکورہ اہلکار ایک مخصوص شہری کو نشانہ بنانے کی کوشش کر رہا تھا۔

مزید پڑھیں:کراچی ،پولیس اہلکار ڈکیٹ بن گیا، شہری سے موٹرسائیکلیں چھیننے کی ویڈیو وائرل

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے اور ڈکیتی سمیت تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جارہا ہے تاہم واقعہ کا مقدمہ درج نہیں ہوسکا اور ملزم کی گرفتاری کے حوالے سے بھی کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

ڈی آئی جی پولیس نے واقعہ کی انکوائری کیلئے کمیٹی قائم کردی ہے، کمیٹی کا کہنا ہے کہ مبینہ اہلکار ایس ایس یو کے ماتحت بھی کام نہیں کر رہا، سیکورٹی زون ٹو کے مطابق مبینہ اہلکار ان کے پاس تعینات نہیں، سیکورٹی کے دیگر محکموں کو بھی چیک کر رہے ہیں ۔

مبینہ اہلکار سے پولیس کا رابطہ ہوگیا ہے ، انکوائری کمیٹی کے رابطہ کرنے پر ملزم نے بتایا تھا کہ وہ سیکورٹی زون ٹو کا اہلکار ہے جبکہ مبینہ اہلکار کا کہنا تھا وہ بلاول ہاؤس پر تعینات ہے، انکوائری کمیٹی جلد تحقیقات کرکے اصلیت سامنے لائیگی۔

شہریوں نے اعلیٰ پولیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعہ ملوث دونوں افراد کو فوری گرفتار کیا جائے اور واقعہ کی مکمل تحقیقات کرکے حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں۔

Related Posts