پولیس نے خاوند پر مبینہ پیسے لے کر جھوٹا مقدمہ درج کردیا، خاتون انصاف کیلئے دربدر

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پولیس نے خاوند پر مبینہ پیسے لے کر جھوٹا مقدمہ درج کردیا، خاتون انصاف کیلئے دربدر
پولیس نے خاوند پر مبینہ پیسے لے کر جھوٹا مقدمہ درج کردیا، خاتون انصاف کیلئے دربدر

راولپنڈی:گنج منڈی کی رہائشی متاثرہ خاتون نے ایم ایم نیوز کو اپنی روداد سناتے ہوئے بتایا کہ میرے خاوند کو اس کے بہنوئی نے پولیس کے ساتھ مبینہ طور پر ساز باز کرکے جھوٹا مقدمہ بنواکر جیل بھجوا دیا ہے۔ پولیس میرے ساتھ بالکل تعاون نہیں کررہی۔

متاثرہ خاتون کا کہنا تھا کہ میرے خاوند عارف محمود کا اپنے بہنوئی شیخ رستم کے ساتھ مشترکہ کاروبار تھا۔ جب میرے خاوند نے علیحدہ کاروبار شروع کیا تو شیخ رستم کو یہ بات پسند نہ آئی، اس نے تھانہ کینٹ راولپنڈی کے اے ایس آئی سے سازباز کر کے مبینہ طور پر 15 لاکھ روپے رشوت دے کر میرے خاوند پر منشیات کا مقدمہ درج کرا دیا۔

خاتون کا کہنا تھا کہ میرا خاوند آج کل جیل میں ہے،میرے تین بچے ہیں، میں پولیس کے پاس چکر لگا لگا کر تھک چکی ہوں۔ خاتون کا کہنا تھا کہ میں آر۔پی۔او اور سی پی او راولپنڈی آفس بھی گئی انہوں نے میرے خاوند کی انکوائری ایس پی پوٹھوار کو دیدی، آج 25 دن گزر جانے کے بعد بھی میرے خاوند کی گرفتاری کی انکوائری نہ ہو سکی۔

متاثرہ خاتون نے فریاد کرتے ہوئے کہا کہ ہم لوگ گنجمنڈی راولپنڈی میں رہتے ہیں جبکہ میرے خاوند کو تھانہ کینٹ پولیس نے گرفتار کیا،میرا خاوند رات ایک بج کر چالیس منٹ پر تھانہ کینٹ میں موجود تھا جب کہ وہ دو بج کر چالیس منٹ کا وقوعہ بنایا ہوا ہے۔

میرے خاوند پر جھوٹا مقدمہ بنایا گیا میرے خاوند کا بہنوئی بااثر شخص ہے اور پولیس کے ساتھ اس کی اچھے مراسم ہیں۔ میں حصول انصاف کیلئے دربدر پھر رہی ہوں لیکن میرا کوئی پرسان حال نہیں۔

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اور آئی جی پنجاب پولیس سے اپیل کرتی ہوں کہ مجھے انصاف دیا جائے،میرے خاوند کی غیر جانبدار انکوائری کرائی جائے تاکہ میرے خاوند کو رہائی مل سکے میرے خاوند کو بے گناہ اس مقدمے میں پھنسایا گیا ہے۔

Related Posts