راولپنڈی میں پولیس انسپکٹر محمد عجائب کورونا کے خلاف جنگ کے دوران شہید

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی میں پولیس انسپکٹر محمد عجائب کورونا کے خلاف جنگ کے دوران شہید
راولپنڈی میں پولیس انسپکٹر محمد عجائب کورونا کے خلاف جنگ کے دوران شہید

راولپنڈی میں  پولیس انسپکٹر محمد عجائب کورونا وائرس کے خلاف جنگ لڑتے ہوئے شہید ہو گئے ہیں، انسپکٹر ہسپتال میں زیرِ علاج تھے۔

تفصیلات کے مطابق سی پی او راولپنڈی نے انسپکٹر عجائب کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔ انسپکٹر عجائب کورونا کے مرض میں مبتلا ہو کر راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف یورالوجی میں زیرِ علاج تھے۔ شہید انسپکٹر کی نمازِ جنازہ ایس او پیز کے مطابق ان کے رہائشی علاقے ڈھوک نور، راولپنڈی میں ادا کی جائے گی۔

شہید انسپکٹر محمد عجائب کے ورثاء میں بیوہ، 3 بیٹیاں اور 3 بیٹے شامل ہیں جبکہ راولپنڈی پولیس نے آئی جی پنجاب انعام غنی کی پالیسی کے مطابق اہلِ خانہ کو تجہیز و تکفین کے واجبات ادا کیے ہیں۔ سی پی او راولپنڈی کا کہنا ہے کہ ہم شہید کے اہلِ خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور دکھ کی اِس گھڑی میں ان کے ساتھ ہیں۔  ان کی پولیس کیلئے خدمات ناقابلِ فراموش ہیں۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل کراچی میں کورونا وائرس سے متاثرہ پولیس افسران اور جوانوں کی تعداد میں اضافہ ہوا، اب تک 3 ہزار 652 افسران اور اہلکار کورونا کا شکار ہوچکے ہیں۔ 

 گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پولیس افسران اور جوانوں کے کورونا کے 420 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 4 کا نتیجہ مثبت نکلا۔

مزید پڑھیں: کراچی، کورونا سے متاثرہ پولیس اہلکاروں کی تعداد 3 ہزار 652 ہو گئی

Related Posts