سوشل میڈیا پر اشتعال انگیزویڈیوزوائرل کرنے والے دو ملزمان پولیس نے دھر لئے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سوشل میڈیا پر اشتعال انگیزویڈیو زوائرل کرنے والے دو ملزمان پولیس نے دھر لئے
سوشل میڈیا پر اشتعال انگیزویڈیو زوائرل کرنے والے دو ملزمان پولیس نے دھر لئے

چارسدہ:نستہ پولیس نے سوشل میڈیا پر وائرل اشتعال انگیزو نفرت آمیز ویڈیووائرل ہونے کے بعد ایکشن لیتے ہوئے ملزم عمران اور شیر ولی کو گرفتار کرلیا۔ملزمان ویڈیو میں نستہ کے ایک مسلک کے افراد کوقتل کرنیکی دھمکیاں دے رہے تھے، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

نستہ کے رہائشی عمران ولد مثل خان اور شیر ولی ولد جانس خان نے ہاتھوں میں کلاشنکوف پکڑے سوشل میڈیاپر دھمکیاں دیں تھیں،ویڈیو میں ملزمان نستہ میں ایک مسلک کے افراد کو قتل کرنے کی دھمکیاں دے رہے تھے۔ملزمان نے دعویٰ کیا تھا کہ اگر ہم نے ان لوگوں کو مسجد کے اندر دیکھا تو خدا قسم ان لوگوں کو قتل کرکے نشان عبرت بنادیں گے اور ان کا خاتمہ کردیں گے۔

فرقوں کے درمیان شر پسندی اور اشتعال انگیز و نفرت آمیز ویڈیو جاری ہونے پر ڈی پی او چارسدہ محمد شعیب خان نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ڈی ایس پی سرڈھیری محمد ریاض خان کو ملزم کی گرفتاری کے سخت احکامات جاری کئے۔

ہدایات ملنے پر ایس ایچ او تھانہ نستہ بہرمند شاہ خان نے اپنے پورے خبری نیٹ ورک کو الرٹ کرتے ہوئے خفیہ اطلاع ملنے پر ملزم عمران کو گزشتہ رات گرفتار کیا جبکہ واقعے میں ملوث دوسرا ملزم شیر ولی بھی پولیس نے گرفتار کرلیا۔

مزید تفتیش کے لئے ملزم کوتھانہ نستہ منتقل کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔اس کے علاوہ ویڈیو میں نظر آنے والا تیسرا ملزم جوکہ ابھی گرفتار نہیں ہوا ہے، اس کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

Related Posts