راولپنڈی، کمیٹی چوک پر لگنے والے جمعہ بازار سے پولیس کی بھتہ وصولیاں شروع

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی: کمیٹی چوک پر ہر لگنے والا جمعہ بازا رچور بازار مقامی پولیس کے لئے سونے کی چڑیا بن گیا۔

ہر ہفتے پولیس بازار پر چھاپوں کے نام سے مبینہ طور پر لاکھوں روپے بھتہ وصول کیا جانے لگا، بازار میں آنے والے شریف شہریوں کو بھی بے انتہاء تنگ کیا جانے لگا۔

دوسری جانب سی پی او اور آر پی او کے سامنے تمام تر ثبوت رکھنے کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کی گئی، آج ایک 80 سالہ بزرگ سے پولیس والوں نے زبردستی مرغا چھینا اور بزرگ کو دھکے دے کر گاڑی بھگا دی۔

مذکورہ عمررسیدہ مظلوم شخص تھانے میں ایس ایچ او کے سامنے پیش ہوا جس کے حکم پر اس کو مرغا تو واپس مل گیا مگر ساتھ بزرگ کو گندی گالیاں بھی دی گئیں۔

ان تمام واقعات کو سی پی او کے نوٹس میں بھی لایا گیا مگر کسی قسم کا ایکشن نہیں ہوا۔ دوسری طرف بازار میں آنے والے شہریوں کا کہنا تھا کہ اگر یہ بازار چوری کے سامان کا ہے تو انتظامیہ اس کو بند کیوں نہیں کرواتی۔

اگر نہیں تو یہاں پولیس لوگوں کو کیوں تنگ کرکے ان سے ہر ہفتے لاکھوں روپے بٹور لیتی ہے۔ شہریوں نے افسران بالا سے اس ظلم کے خلاف کارروائی کی پرزور اپیل کی ہے۔

Related Posts