پولیس کا منشیات فروشوں سے فائرنگ کا تبادلہ، ملزم زخمی حالت میں گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

govt issues alert over possible terror attacks in sindh

کراچی: سائٹ سپر ہائی وے فقیرا گوٹھ میں پولیس اور منشیات فروشوں میں فائرنگ کا تبادلہ، ایس ڈی پی سہراب گوٹھ کے مطابق پولیس کو چند روز قبل مسمار کئے گئے اڈے کے قریب منشیات فروشوں کی آمد کی اطلاع موصول ہوئی تھی۔

ایس ڈی پی او سہراب گوٹھ کا کہنا ہے کہ ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی، پولیس کی جوابی فائرنگ سے دو منشیات فروش زخمی ہوئے،جبکہ زخمی ملزمان نے فرار کے لئے جنگل میں چھلانگ لگا دی۔

سہیل فیض کے مطابق پولیس نے ملزمان کے تعاقب میں جنگل کو آگ لگا دی،زخمی ملزمان سے 2 پستول 23 کلو اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد ہوئی۔

ایس ڈی پی او سہراب گوٹھ نے کہا کہ فرار ہونے والے ایک منشیات فروش کا نام صوبہ ابڑو ہے،زخمیوں میں بدنام زمانہ منشیات فروش دادن کا بھائی بھی شامل ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ، پولیس کی تابڑ توڑکارروائیاں، 798 ملزمان گرفتار

Related Posts