کراچی، رزاق آباد کے قریب پولیس مقابلہ، 2 زخمی افراد سمیت 4ملزمان گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Police arrests more than 890 suspects operations in karachi

کراچی: پولیس نے رزاق آباد کے قریب پولیس مقابلے میں زخمی ہونے والے 2 افراد سمیت 4 ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے رزاق آباد میں مسلح ملزمان اور پولیس کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 2 ملزمان زخمی ہوگئے۔ پولیس نے 2 زخمیوں سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

آج صبح کے وقت پیش آنے والے اس واقعے پر پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکو شہری سے لوٹ مار کے بعد فرار ہو رہے تھے۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے لوٹا اور چوری کیا گیا سامان برآمد کر لیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فونز، نقدی اور چوری کی گئی موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔ ڈکیتی کا مقدمہ درج کر لیا گیا جبکہ ملزمان سے تفتیش میں مزید انکشافات کی توقع ہے۔

قبل ازیں کراچی پولیس نے 7 روزہ کارروائی کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ 1 ہزار 60 سے زائد ملزمان گرفتار ہوئے جبکہ کروڑوں کی منشیات برآمد کی گئی ہیں۔

گزشتہ روز کراچی پولیس کا ہفتہ وار تفصیلات بتاتے ہوئے کہنا تھا شہر میں جرائم کی روک تھام کیلئے اسٹریٹ کرمنلز، منشیات فروشوں اور مفرور ملزمان کیخلاف کامیاب کارروائیاں کی گئیں۔

گزشتہ ہفتے کراچی کے شرقی، غربی اور جنوبی اضلاع میں چھاپوں کے دوران مجموعی طور پر 1060 سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا گیا اور کروڑوں کی منشیات اور اسلحہ برآمد ہوا۔

مزید پڑھیں: کراچی پولیس نے 1ہزار سے زائد ملزمان کو گرفتار کر لیا 

یاد رہے کہ اِس سے قبل کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن سے جعلی پولیس اہلکار پکڑا گیا جس کے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مار کارروائیاں کی گئیں۔

شہرِ قائد کے علاقے اورنگی ٹاؤن سے گزشتہ روز غیر قانونی طور پر پولیس یونیفارم میں ملبوس جعلی پولیس اہلکار کو حراست میں لیا گیا ہے جس پر شہریوں سے لوٹ مار کا الزام ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی سے جعلی پولیس اہلکار پکڑا گیا، ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے

Related Posts