کراچی: ضلع ایسٹ پولیس کو بڑی کامیابی حاصل ہوٸی ہے، پی آٸی بی کالونی کا سب سے بدنام منشیات فروش پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ پی آٸی بی پولیس کا عیسیٰ ننگری جھنڈے شاہ قبرستان پر منشیات فروش ملزمان سے مقابلہ ہوا ہے۔ پولیس نے مقابلے کے ایک ملزم کو شدید زخمی حالت میں ساتھی سمیت گرفتار کرلیا تاہم دو ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ مقابلے میں زخمی ہونے والا منشیات فروش نعیم شاہ کو اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
پولیس کے مطابق منشیات فروش نعیم شاہ کے اڈے پر پولیس نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کارواٸی کی۔ منشیات فروش ملزمان اسلحہ کے زور پر منشیات کا کاروبار کرتے تھے۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے منشیات کا نشہ کروانے کے لئے اڈہ بھی قائم کررکھا تھا۔
پی آٸی بی پولیس کے مطابق باپ بیٹا علاقے میں خوف کی علامت بنےہوئے تھے۔ مقابلے میں ہلاک ملزم نعیم شاہ گرفتار ملزم حیدر شاہ کا بیٹا تھا۔ گرفتار ملزمان سے بھاری مقدار میں اعلیٰ کوالٹی کی منشیات اور غیرقانونی اسلحہ اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔
پولیس کے مطابق ہلاک ملزم کے خلاف پولیس مقابلوں سمیت منشیات فروشی، غیرقانونی اسلحہ کے متعدد مقدمات درج ہیں۔
یاد رھے کے ملزمان کیخلاف علاقہ مکین کے طرف سے شوشل میڈیا پر منشیات کا اڈا چلانے پر میسج بھی چلائے جارہے تھے۔ سوشل میڈیا میسجز کے مطابق نوجوان، بچے، بوڑھے حتیٰ کہ خواتین بھی مذکورہ اڈا پر نشہ کرنے کے لٸے آتے تھے۔
یہ بھی پڑھیں : پی ایس ایکس میں تیزی، 100 انڈیکس میں 90.96 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ