کراچی پولیس نے 2 مختلف کارروائیوں میں 1 ملزم کو ہلاک جبکہ 3 کو گرفتار کر لیا ہے، ہلاک ہونے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران جان کی بازی ہار گیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں مبینہ پولیس مقابلے میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران 1 ملزم ہلاک ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزم ساتھیوں کے ساتھ اسٹریٹ کرائمز میں ملوث تھا۔
شہرِ قائد کے علاقے لانڈھی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ تینوں ملزمان پولیس کو اسٹریٹ کرائمز اور گاڑیاں چرانے کے الزامات میں مطلوب تھے۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور چوری کی گئی موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔
یاد رہے کہ اِس سے قبل کراچی پولیس نے میمن گوٹھ کے علاقے سے موٹر سائیکل چھیننے، چوری اور اسٹریٹ کرائمز میں ملوث 4 رکنی گروہ کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزمان کا 4 رکنی ڈکیت گینگ شہر کے مختلف علاقوں سے موٹر سائیکل چھینتا اور چوری کرتا تھا۔ چاروں ملزمان اسٹریٹ کرائمز میں بھی ملوث رہے۔ پولیس نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر 4 روز قبل چھاپہ مار کارروائی کی۔
مزید پڑھیں: موٹر سائیکل چوری اور اسٹریٹ کرائمز میں ملوث 4 رکنی گروہ گرفتار