پولیس کا ناجائزاسلحہ رکھنے اورہوائی فائرنگ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پولیس کا ناجائزاسلحہ رکھنے اورہوائی فائرنگ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن
پولیس کا ناجائزاسلحہ رکھنے اورہوائی فائرنگ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن

راولپنڈی: پولیس کا ناجائزاسلحہ رکھنے اورہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 4ملزمان گرفتار،اسلحہ برآمد،مقدمات درج کر لئے گئے۔

سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس کے احکامات پر راولپنڈی پولیس کاقانون شکن عناصرکے خلاف کارروائیوں کاسلسلہ جاری ہے۔

ایس پی صدرضیاء الدین احمد نے بتایاکہ ایس ایچ اوصدربیرونی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد قاسم کوگرفتارکرلیا۔

ملزم کے قبضہ سے 1پستول30بور معہ گولیاں برآمدہوا، ایس پی پوٹھوہار سید علی نے بتایا کہ ایس ایچ او ویسٹریج نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے 2ملزمان عمران ہاشمی اورعبدالکریم کو گرفتار کر لیا۔

ملزم عبدالکریم کے قبضہ سے1 پستول 30معہ گولیاں برآمد ہوا جبکہ ملزم عمران ہاشمی کو ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا، ملزم کے قبضہ سے 1پستول30بورمعہ گولیاں برآمدہوا۔

ایس پی نے مزید بتایاکہ ایس ایچ او ائیرپورٹ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم عمران ہاشمی کو گرفتار کیا گیا، ملزم کے قبضہ سے1پستول30بورمعہ گولیاں برآمدہوا، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے۔

سی پی او محمدا حسن یونس نے ڈویژنل ایس پیز اور پولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ قانون شکن عناصر کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔

Related Posts