کراچی : پولیس کا ملیر کے مختلف علاقوں میں کومبنگ آپریشن، بھاری نفری کے ساتھ کارروائی میں 4 ملزمان گرفتار جبکہ 15مشکوک افراد زیر حراست، بڑی مقدار میں منشیات برآمدکرلی گئی۔
پولیس نے ملیر کینٹ، قائد آباد اور ابراہیم حیدری کے علاقوں میں مشکوک افراد کی موجودگی کی اطلاع پر کومبنگ آپریشن کیا ۔
آپریشن کے دوران پولیس نے مخصوص گلیوں کو سیل کر کے گھر گھر تلاشی لی ،آپریشن میں پولیس کی بھاری نفری کیساتھ خواتین پولیس اہلکار وں نے بھی حصہ لیا ۔
پولیس نے آپریشن کے دوران چار ملزمان محمد شبیر، عدنان، سید شاہد اور سیف اللہ کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ بڑی مقدار میں چرس بر آمد کر کے اپنے تحویل میں لے لیا ہے۔
مزید پڑھیں:لانڈھی میں 13 سالہ بچی سے مسلسل جنسی زیادتی، بچی حاملہ ہوگئی، 3 ملزمان گرفتار