منشیات فروشوں سے پولیس کی تاوان وصولی، ایس ایچ او سمیت 5پولیس اہلکار گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Islamabad police arrest wrong accused in rape case

کراچی: منشیات فروشوں سے پولیس کی تاوان وصولی کے معاملے پر ایس ایچ او نیو کراچی انڈسٹریل ایریا یونس خٹک سمیت 5 ملوث اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایس ایس پی سینٹر غلام مرتضی تبسم کے مطابق 31 مئی کو پولیس نے اقبال عرف حضور بخش کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا،معاملے پر تحقیقات جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایم ایم نیوز کی خبر پر محکمہ پولیس میں کھلبلی مچ گئی’ فل فرائی کا خوف دلاکر30لاکھ روپے تاوان حاصل کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف گھیرا تنگ’خفیہ ویڈیو کی روشنی میں ASIعامر کو ہتھکڑیاں لگادی گئیں۔

ذرائع کے مطابق مختلف تفتیش کاروں کی تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے،ایس ایس پی سینٹرل کی گرفتار ملزم کے اہل خانہ سے ملاقات’ انصاف کی یقین دہانی کرادی’واقعے میں ملوث تھانیدار سمیت دیگر اہلکاروں کو حراست میں لیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ31مئی کے روز10کلو منشیات کے ہمراہ اقبال عرف حضور بخش کے خلاف درج مقدمے کی کڑیاں سنگین بدعنوانی سے جا جڑی،واقعے کی خفیہ سی سی ٹی وی فوٹیج سے متعلق خبر پر محکمہ پولیس نے کھلبلی مچ گئی۔

ذرائع نے یہ بھی بتایاکہ عامر ملک کو ہتھکڑیاں لگاکر حکام کے سامنے پیش کیاگیا۔ جہاں ابتدائی تفتیش کے دوران پولیس افسر نے12لاکھ روپے قسط کی وصولی کا اعتراف کیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق منشیات فروش اقبال عرف حضور بخش کو تین روز تک حبس بے جا میں رکھنے اور جعلی مقدمہ درج کرنے پر SHOنیو کراچی انڈسٹریل ایریا یونس خٹک اوربدنام زمانہ اہلکار ولید کے خلاف تحقیقات کے بعد واقعہ میں ملوث ایس ایچ او سمیت 5 اہلکاروں کو گرفتار کر لیا ہے۔

مزید پڑھیں:پولیس کی منشیات فروشوں سے بھتہ وصولی،ویڈیولیک ہوگئی

Related Posts