کلفٹن میں لڑکی کے ساتھ زیادتی، ملزمان کو 2 روز میں گرفتار کریں گے۔پولیس

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Police raid Karachi Superhighway restaurant arrest 10
Police raid Karachi Superhighway restaurant arrest 10

کراچی کے علاقے کلفٹن میں 22 سالہ لڑکی سلویٰ کے اغواء اور جنسی زیادتی کے کیس میں پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ہم ملزمان کو آئندہ 1 سے 2 روز میں گرفتار کر لیں گے۔ 

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ساؤتھ شیراز کو کیس کا فوکل پرسن نامزد کیا گیا ہے۔ پولیس کی طرف سے کیس میں اہم پیشرفت سامنے آگئی۔ ڈی آئی جی ساؤتھ آفس میں آج اہم میٹنگ طلب کی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے متعلق شواہد حاصل کر لیے گئے۔ ہمارے پاس ملزمان کی تصاویر سمیت تمام اہم معلومات موجود ہیں۔

 گزشتہ رات خیابانِ نشاط اور دیگر مقامات پر چھاپے مارے گئے۔ ملزمان کی لوکیشن کراچی کے مختلف علاقوں میں ظاہر ہوئی۔ ملزمان کا تعلق اندرونِ سندھ سے بتایا جاتا ہے۔ آج میڈیکل رپورٹ میں جنسی زیادتی کے حوالے سے صورتحال واضح ہوجائے گی۔ پولیس حکام نے دعویٰ کیا کہ ملزمان 2 روز میں پولیس کے شکنجے میں ہوں گے۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل کلفٹن میں ڈالمن مال کے سامنے سے 22 سالہ لڑکی کو 2 ملزمان نے اغواء کیا جسے پولیس کے مطابق فلیٹ پر لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

متاثرہ لڑکی نے پولیس کے مطابق بیان دیا ہے کہ ملزمان نے مجھے ویگو گاڑی میں ڈال کر کلفٹن کے علاقے میں صبح کے وقت چھوڑا۔

مزید پڑھیں:  22سالہ لڑکی کو 2 ملزمان نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

Related Posts