کوہاٹ میں ہتھیار اسمگلنگ کی کوشش ناکام، پولیس نے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کوہاٹ میں ہتھیار اسمگلنگ کی کوشش ناکام، پولیس نے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا
کوہاٹ میں ہتھیار اسمگلنگ کی کوشش ناکام، پولیس نے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا

کوہاٹ میں جدید ہتھیار اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، پولیس نے بھاری مقدار میں خودکار اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انڈس ہائی وے پر کارروائی کے دوران افغانستان سے تعلق رکھنے والے اسمگلر کو غیر ملکی ہتھیاروں سے بھری ہوئی گاڑی سمیت گرفتار کر لیا گیا۔

انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کیے جانے والے آپریشن میں موٹر کار سے وائرلیس بیس سیٹ، نائٹ ویژن دوربین اور گرینیڈ کوف کے ساتھ ساتھ 30 کلاشنکوف، 2 ایل ایم جی گنز، 1 رائفل، 2 پستول اور 30 چارجر برآمد کیے گئے۔

غیر ملکی ساخت کے ہتھیار اور دیگر آلاد درہ آدم خیل سے وزیرستان اسمگل کیے جا رہے تھے۔گرفتار ملزم قاری ثابت اللہ کے خلاف تھانہ محمد ریاض شہید میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

مقامی پولیس کے مطابق پکڑے گئے ہتھیار ممکنہ طور پر دہشت گردی میں استعمال ہوسکتے تھے جنہیں بروقت کارروائی کے تحت ضبط کیا گیا جبکہ اسمگلنگ میں ملوث ملزم سے تحقیقات جاری ہیں۔

ڈی پی او جاوید اقبال کے مطابق ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے اسمگلنگ کا اعتراف کر لیا ہے جس سے اسمگلرز کے نیٹ ورک کے بارے میں اہم انکشافات متوقع ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی پولیس کی  کارروائی، 3 ڈاکو گرفتار، اسلحہ اور رقم برآمد

Related Posts