کراچی میں سرجانی ٹاؤن تھانے کی پولیس نے شہریوں کے قتل میں ملوث ڈاکو کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق آج سے 4 روز قبل گرفتار ملزمان نے ڈکیتی کے دوران مسعود علی شاہ نامی شہری کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ ملزم کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔
دہشتگردوں کا حملہ، ڈی ایس پی سمیت 4پولیس اہلکار شہید
سرجانی ٹاؤن پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے برآمد کیے گئے اسلحے سے ہی مسعود علی شاہ کی جان لی، تاہم پولیس نے آلۂ قتل فارنزک کیلئے روانہ کردیا جبکہ ملزم نے دیگر وارداتوں کا بھی اعتراف کر لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے سچل تھانے کی حدود میں قتل کے علاوہ دیگر وارداتیں بھی کیں۔ ملزم 6 فروری کو دیگر ملزمان کے ساتھ مل کر شہری حسن شہزاد کی جان لے لی اور روپوش ہوگیا۔
خیال رہے کہ کراچی پولیس اسٹریٹ کرائمز پر قابو پانے میں شدید مشکلات کا شکار ہے۔ ڈاکو دن دہاڑے نہ صرف وارداتیں، چھینا جھپٹی ، چوری اور دیگر جرائم کرتے ہیں بلکہ دورانِ واردات فائرنگ سے شہریوں کو قتل بھی کردیتے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم سے اس کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے تفتیش کی گئی ہے جنہیں گرفتار کرنے کیلئے چھاپہ مار کارروائی کی جارہی ہے۔