اسلام آباد میں اوباش ملزم لڑکیوں کو سرِ عام ہراساں کرنے کے جرم میں گرفتار ہو گیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ڈسٹرکٹ سینٹر پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد
ڈسٹرکٹ سینٹر پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں  تھانہ سبزی منڈی کی حدود آئی ٹین تھری کا رہائشی اوباش ملزم لڑکیوں کو سرِ عام ہراساں کرنے کے جرم میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹر آئی 10 تھری کے  رہائشی سعد سہیل کو تھانہ سبزی منڈی پولیس نے ایک لڑکی کو ہراساں کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔ ملزم سعد سہیل لڑکیوں کو زبردستی دوستی پر مجبور کرتا اور آمادہ نہ ہونے والی لڑکیوں کو دھمکیاں بھی دیتا رہا۔

ذرائع کے مطابق ملزم پورے سیکٹر میں خوف کی علامت بنا ہوا تھا۔ لڑکیوں کو دوستی پر آمادہ نہ ہونے پر فقرے کسنا اور چھونے کی کوشش کرنا ملزم کا پسندیدہ مشغلہ تھا۔ گزشتہ کئی ماہ سے ملزم ایک لڑکی کا پیچھا کرتا رہا۔راستے میں بائیک کھڑی کرنےاور دوستی کی دعوت دینے کے الزام میں ملزم کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

مظلوم لڑکی نے اپنے گھر والوں کو تمام تر صورتحال سے آگاہ کیا جس پر اہلِ خانہ نے ون فائیو پر کال کی اور پولیس کو مدد کیلئے بلا لیا۔ جب سعد سہیل لڑکی کا پیچھا کرتے ہوئے مرکز آئی ٹین پہنچا تو چھپ کر بیٹھی ہوئی پولیس پارٹی نے اسے گھیرا ڈال کر گرفتار کر لیا۔

ملزم سعد سہیل کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ تفتیش جاری ہے جبکہ ظلم و ستم کا شکار اسلام آباد کی رہائشی لڑکی نے اعلیٰ حکام اور پولیس سے تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: اناڑی ڈاکٹر نے 22 روزہ بچے کی جان لے لی

Related Posts