کراچی میں ڈکیتی کی کوشش ناکام، 2 ملزمان گرفتار، موبائل فون اور موٹر سائیکل برآمد

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں ڈکیتی کی کوشش ناکام، 2 ملزمان گرفتار، موبائل فون اور موٹر سائیکل برآمد
کراچی میں ڈکیتی کی کوشش ناکام، 2 ملزمان گرفتار، موبائل فون اور موٹر سائیکل برآمد

کراچی پولیس نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا جن کے قبضے سے موبائل فون، نقد رقم، موٹر سائیکل اور دیگر اشیاء برآمد ہوئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیل ٹاؤن پولیس نے دورانِ گشت شہری کی اطلاع پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی ناکام بنائی، 2 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے شہری سے چھینے گئے 10 ہزار روپے، موبائل فون اور موٹر سائیکل برآمد کی۔

گرفتار ملزمان نے کراچی کے علاقے گلشنِ حدید میں شہریوں سے لوٹ مار کی متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے، پولیس نے شہری کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

متاثرہ شہری نے ملزمان کی شناخت کر لی، گرفتار ملزمان سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ، ایمونیشن اور دیگر اشیاء بھی برآمد ہوئیں جو پولیس نے تحویل میں لے لیں۔

اسٹیل ٹاؤن پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان پیشہ ور ہیں جو ڈکیتی اور راہزانی کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہے۔ گرفتار ملزمان کو راجن اور انعام اللہ کے نام سے شناخت کیا گیا جن کا کریمنل ریکارڈ بھی اکٹھا کیا جارہا ہے۔

  یہ بھی پڑھیں: بلدیہ ملیر میں 65 گھوسٹ ملازمین کا راز فاش

Related Posts