اسلام آباد پولیس کی کارروائی، 3 غیر ملکی لڑکیوں کو ہراساں کرنے پر 2 ملزمان گرفتار

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
اسلام آباد پولیس کی کارروائی، 3 غیر ملکی لڑکیوں کو ہراساں کرنے پر 2 ملزمان گرفتار
اسلام آباد پولیس کی کارروائی، 3 غیر ملکی لڑکیوں کو ہراساں کرنے پر 2 ملزمان گرفتار

اسلام آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3 غیر ملکی لڑکیوں کو ہراساں کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے پہاڑی علاقے میں چل قدمی اور ہائیکنگ کیلئے موجود دونوں لڑکیوں کو 3 ملزمان نے ہراساں کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد نے اپنے پیغام میں بتایا کہ تین غیر ملکی لڑکیاں اسلام آباد کے سنیاڑی جنگل میں جا کر راستہ بھول گئی تھیں۔

پیغام میں ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ تین ملزمان نے لڑکیوں کو ہراساں کیا اور مزاحمت پر تینوں جائے واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق پولیس نے واقعے کی اطلاع ملنے پر لڑکیوں کو جنگل میں بہ حفاظت تلاش کیا جس کے بعد پولیس ٹیمز نے ملزمان کی تلاش شروع کی۔

https://twitter.com/DigIslamabad/status/1325059905443782656

ہراساں کی گئی لڑکیوں کا تعلق اٹلی، ترکی اور ناروے سے ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے بتایا کہ 3 میں سے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے جس کیلئے اے ایس پی عائشہ اور ٹیم کو انہوں نے شاباش بھی دی۔

پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز نے بتایا کہ کئی گھنٹوں کے آپریشن کے بعد پولیس نے لڑکیوں کو جنگل سے ریسکیو کیا۔ 

police

اے ایس پی عائشہ کے مطابق غیر ملکی لڑکیاں 3 نہیں بلکہ 4 تھیں جو پی اے ایف کے قریب صبح 8 بجے ہائکنگ روٹ ٹریل پر گئیں جہاں انہوں نے اپنا پیدل سفر گاڑیاں پارک کرنے کے بعد سنیاڑی کے قریب شروع کیا۔

پولیس کے مطابق چار میں سے 1 لڑکی طبیعت خراب ہونے پر نیچے آئی جبکہ باقی 3 لڑکیوں نے اس کے ساتھ آنے کی بجائے اپنا سفر جاری رکھا جہاں سندوری گاؤں کے قریب 3 اوباش نوجوانوں نے ان کا تعاقب شروع کردیا۔

اوباش ملزمان نے لڑکیوں کو چھیڑا جس پر ایک لڑکی گاؤں کی طرف بھاگ نکلی جبکہ باقی 2 نے لڑکوں سے اچھی خاصی لڑائی اور ہاتھا پائی بھی کی اور اس دوران گاؤں کے باسی بھی لڑکیوں کی مدد کیلئے آئے۔

بعد ازاں لڑکیوں نے سیکیورٹی ٹیم کو واقعے سے آگاہ کیا اور ون فائیو پر رابطہ کرکے قانون کی مدد حاصل کی۔ اے ایس پی عائشہ کے مطابق تینوں لڑکیاں واقعے کے دوران خوش قسمتی سے زخمی نہیں ہوئیں، یہ اسلام آباد میں اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:  پولیس نے فلیٹوں پر قبضہ کرنے میں ملوث 3 خواتین کو گرفتار کرلیا