پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے احتجاج کرنے والے ڈاکٹرز کو پولیس نے گرفتار کرلیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے احتجاج کرنے والے ڈاکٹرز کو پولیس نے گرفتار کرلیا
پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے احتجاج کرنے والے ڈاکٹرز کو پولیس نے گرفتار کرلیا

اسلام آباد : پولیس نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے احتجاج کرنے والے فارن گریجوایٹ مرد و خواتین ڈاکٹرز کو گرفتار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فارن گریجوایٹ ڈاکٹرز اپنے مطالبات کے حق میں پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے احتجاج کررہے تھے۔ مرد اور خواتین ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کا ذیلی ادارہ پاکستان میڈیکل کالج ( پی ایم سی) ان کو رجسٹرڈ نہیں کررہا ہے۔

ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ ہم گذشتہ 7 روز سے پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے بیٹھے ہیں مگر کسی حکومتی نمائندے نے انکے ساتھ رابطہ نہیں کیا۔ مگر آج جب ہم نے پارلیمنٹ ہاؤس کی جانے کا اقدام کیا تو پولیس نے ہمیں گرفتار کرلیا ہے۔

گرفتار ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ہماری تعداد 3 ہزار سے زائد جن کی پی ایم سی رجسٹریشن نہیں کررہا ۔ اگر ہم کو رجسٹرڈ نہ کیا گیا تو ہم اپنے کلینکس کیسے کھولیں گے اور ہمارا روزگار کیسے چلےگا۔

یہ بھی پڑھیں: مفتی نعیم الرحمان اور علامہ باقر زیدی نے جماعت اسلامی کی ریلی کی حمایت کردی

ان کا کہنا تھا کہ بجائے اس کے حکومت ہمیں تحفظ دے ہمیں گرفتار کرکے تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے جو سراسر زیادتی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم پڑھے لکھے شہری ہیں۔ اگر ہمارےساتھ اس طرح زیادتی کی جائے گی تو ہمارا مستقبل کیا ہوگا۔

Related Posts