اسلام آباد میں 11سالہ بچی اقصیٰ کے قاتل پولیس کی گرفت میں آگئے

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

police arrest the killers of 11-year-old girl Aqsa

اسلام آباد :22 سال سے اسلام آباد کے علاقے بری امام میں مقیم مظفرگڑھ سے تعلق رکھنے والی فیملی کی بچی 11 سالہ اقصیٰ کے قاتل گرفتار، ملزمان سے تفتیش شروع کردی گئی۔

گزشتہ دنوں اس فیملی کی معصوم ننھی کلی کسی اقصیٰ بی بی کو قتل کرکے لاش کے رہائشی کمرے میں دیوار کے ساتھ لٹکا دی گئی تھی اور اس کے گلے میں رسی ڈال کر کے خودکشی کرنے کی کوشش کی گئی تھی ۔

سی آئی اے اور دیگر قانون نافذ کرنے والے حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بچی کے قاتلوں کو گرفتار کر لیا ہے ،ملزمان میں محمد خورشید ،سید شاہ سواراور سید حماد نقوی شامل ہیں ۔

ملزمان بری امام کے رہائشی ہیں اور ملزمان نے ابتدائی تفتیش میں بتایا کہ انہوں نے 11 سالہ اقصیٰ بی بی کو گلا دبا کر قتل کر دیا تھااور اقصیٰ بی بی کی لاش کو کمرے میں لٹکا دیا تھا ۔جائے واردات پر جیو فینسنگ بھی کی گئی ملزم محمد خورشید سابق ریکارڈ یافتہ ملزم ہے۔

مزید پڑھیں:اسلام آباد میں گھر میں گھس کر لیڈی ڈاکٹر سے جنسی زیادتی، ملزمان گرفتار

بچی کے والدین کا کہنا ہے کہ ابھی تک ہمیں بچی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ نہیں ملی جبکہ تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ ملزمان سے تفتیش جاری ہے جس میں مزید اہم انکشافات متوقع ہیں ،بچی کے والدین کا کہنا ہے کہ ملزمان کو قانون کے مطابق سزاء دی جائے اور ہمیں انصاف فراہم کیا جائے۔

Related Posts