اسلام آباد:اینٹی نارکوٹکس فورس نے اسلام آباد میں بہت بڑی کارروائی کرتے ہوئے تیس کروڑ روپے کی منشیات برآمد کر لی ہے منشیات میں ہیروئن چرس افیون اور نشہ آور گولیاں اور کیپسول شامل ہیں۔
کارروائی اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین۔ ایف سیون۔ اور جی الیون میں کی گئی،اس آپریشن میں اینٹی نارکوٹکس فورس نے 24 گھنٹے مسلسل آپریشن جاری رکھتے ہوئے ملزمان کو منشیات سمیت گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں پانچ منشیات ڈیلر اور ایک عورت بھی شامل ہے۔
اینٹی نارکوٹکس کے آفیسر کے مطابق منشیات کی اسمگلنگ میں سرکاری اور اعلیٰ عہدوں پر فائز شخصیات شامل ہیں جن کے نام صیغہ راز میں رکھے گئے ہیں، تاہم ان کی انکوائری بھی خفیہ طور پر شروع کی جائے گی۔
اسلام آباد پولیس نے دعویٰ کیا تھا کہ وفاقی دارالحکومت میں منشیات فروشوں کا قلع قمع کر دیں گے،ہم نے اس آپریشن پر کام کرنے سے پہلے تمام ثبوت اور معلومات خفیہ رکھی اور بروقت آپریشن کرتے ہوئے ان تمام ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا ہے۔
منشیات کی قیمت عالمی منڈی میں 30 کروڑ سے زائد ہے،لیکن اصل میں یہ ہماری نوجوان نسل کو تباہ کرنے کی سب سے بڑی گھناؤنی سازش کی جا رہی ہے،ہم انشاء اللہ اسی طرح پریشن کرتے ہوئے ایسے تمام مجرموں کو قانون کے شکنجے میں کس دیں گے۔