لاہور نے نواز شریف اور مریم کا پاک فوج کیخلاف بیانیہ مسترد کردیا، شہباز گل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران خان نے جو بچایا وہ اب لٹ رہا ہے، شہباز گل
عمران خان نے جو بچایا وہ اب لٹ رہا ہے، شہباز گل

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ لاہور نے نواز شریف اور مریم صفدر کا پاکستان اور اس کی فوج کے خلاف بیانیہ مسترد کر دیا۔

ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی شہباز گِل نے بتایاکہ مسلم لیگ (ن)کا ووٹر ہو یا کوئی بھی پاکستانی، وہ فوج سے محبت کرتا ہے۔

شہبازگِل نے کہا کہ نواز شریف نے لندن میں جس سفارت خانے میں خفیہ ملاقات کی اس کاجواب دینا پڑے گا، پاکستان مخالف پروپیگنڈا نہیں بکے گا۔پاکستان کے عوام پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔

دوسری جانب شہباز گل نے مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کرائے کے ترجمانوں کی بات کس منہ سے کرتی ہیں۔

وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی شہباز گل نے نون لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب کی پریس کانفرنس پر اپنے ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ آپ کسی میرٹ پرنہیں آئیں جو دوسروں کے بارے میں ایسی باتیں کرتی ہیں، میں حیران ہوں کہ یہ عوام کو بیوقوف سمجھتے ہیں۔

وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی نے کہاکہ انہوں نے یہ سوچے بغیر بجلی گھر لگائے، ٹرانسمیشن لائنز نہیں بنائیں۔انہوں نے کہاکہ آپ کو جواب دینا پڑے گا کہ آپ نواز شریف اور مریم نواز کے ملک دشمن بیانیے کے ساتھ کھڑی ہیں یا نہیں۔

Related Posts