اسلام آباد: پاکستان بیورو آف شماریات کاکہنا ہے کہ فروری 2022 کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی پیداوار میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 6 اعشاریہ 34 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔
پاکستان بیورو آف شماریات ی رپورٹ کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات میں جیٹ فیول بھی شامل ہے جس کی پیداوار میں 27اعشاریہ 29 فیصد اضافہ ہوا۔
اسی طرح مٹی کے تیل کی پیداوار میں 8اعشاریہ 53 فیصد، موٹر اسپرٹ کی پیداوار میں 5اعشاریہ 39 فیصد، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی پیداوار میں 6اعشاریہ 94 فیصد، فرنس آئل کی پیداوار میں 2اعشاریہ 2 فیصداور ایل پی جی میں 2اعشاریہ 64 فیصد اضافہ ہوا۔
جن اشیاء کی پیداوار میں منفی اضافہ دیکھا گیا ان میں ڈیزل آئل بھی شامل ہے جس کی پیداوار میں 68اعشاریہ 48 فیصد جبکہ دیگر تمام پیٹرولیم مصنوعات کی پیداوار میں 7اعشاریہ 84 فیصد کمی واقع ہوئی۔
مزید پڑھیں:رواں مالی سال کے دوران ٹیکسٹائل برآمدات میں 25فیصد کا اضافہ