پشاور کی فارماسیوٹیکل کمپنی کے کھانسی کے شربت میں زہریلے اجزاء کا انکشاف

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پشاور کی فارماسیوٹیکل کمپنی کے کھانسی کے شربت میں زہریلے اجزاء کا انکشاف
پشاور کی فارماسیوٹیکل کمپنی کے کھانسی کے شربت میں زہریلے اجزاء کا انکشاف

پشاور کی فارما سیوٹیکل کمپنی کے کھانسی کے شربت میں زہریلے اجزاء کا انکشاف سامنے آیا ہے، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے ملک بھر میں سپلائی ہونے والا خام مال واپس منگوا لیا۔ 

تفصیلات کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے کھانسی کے شربت میں زہریلے اجزاء پائے جانے پر ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی ہے۔

[visual-link-preview encoded=”eyJ0eXBlIjoiaW50ZXJuYWwiLCJwb3N0IjoxODExNzYsInBvc3RfbGFiZWwiOiJQb3N0IDE4MTE3NiAtINqp2r7Yp9mG2LPbjCDaqdinINiy24HYsduM2YTYpyDYtNix2KjYqjraiNix24zZviDZhtuSINmF2KfYsdqp24zZuSDYs9uSINmF2K7YqtmE2YEg2LPbjNix2b7YsyDZgtio2LbbkiDZhduM2rog2YTbkiDZhNim25IiLCJ1cmwiOiIiLCJpbWFnZV9pZCI6MTgxMTc3LCJpbWFnZV91cmwiOiJodHRwczovL21tbmV3cy50di91cmR1L3dwLWNvbnRlbnQvdXBsb2Fkcy8yMDIzLzExL1N5cnVwLTMwMHgyNTAuanBnIiwidGl0bGUiOiLaqdq+2KfZhtiz24wg2qnYpyDYstuB2LHbjNmE2Kcg2LTYsdio2Ko62ojYsduM2b4g2YbbkiDZhdin2LHaqduM2bkg2LPbkiDZhdiu2KrZhNmBINiz24zYsdm+2LMg2YLYqNi225Ig2YXbjNq6INmE25Ig2YTYptuSIiwic3VtbWFyeSI6ItmE2KfbgdmI2LE62K/ZiNinINiz2KfYsiDaqdmF2b7ZhtuMIChNQU5VRkFDVFVSRUQgQlkgTS9TLiBQSEFSTUlYIExBQk9SQVRPUklFUyAoUFZULikgTFRELiwgTEFIT1JFKSDaqduSINiq24zYp9ixINqp2LHYr9uBINqp2r7Yp9mG2LPbjCDaqduSINi02LHYqNiqINqp2Ygg2K7Yt9ix2YbYp9qpINmF2KfYr9uSINqp24wg2YXZiNis2YjYr9qv24wg2qnbkiDYqNi52K8g2KjYp9iy2KfYsSDYs9uSINi22KjYtyDaqdix2YTbjNinINqv24zYp9uUICIsInRlbXBsYXRlIjoic3BvdGxpZ2h0In0=”]

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے فارما سیوٹیکل کمپنی ایم کے بی کے کھانسی کے شربت ملک بھر سے واپس منگوائے۔ شربت میں تھائی لینڈ سے درآمد زہریلا خام مال استعمال ہوا۔

حکام کا کہنا ہے کہ کمپنی نے کھانسی کے شربت میں پروپلین گلائیکول نامی خام مال کا استعمال کیا ہے جو زہریلا ہے جبکہ شربت میں اس کی مقدار کا تناسب 25فیصد ہے۔

اس ضمن میں ڈریپ حکام کا مزید کہنا ہے کہ ملوث افراد کے خلاف کارروائی اور تفتیش جاری ہے، پورے ملک سے تھائی لینڈ سے درآمد کیا گیا خام مال بھی واپس منگولیا گیا۔

گزشتہ برس نومبر 2023 کے دوران بھی ایک دوا ساز کمپنی کے تیار کردہ کھانسی کے شربت میں خطرناک مادے کی موجودگی کے باعث مختلف سیرپ قبضے میں لیے گئے تھے۔ 

 

رپورٹس کے مطابق سیرپ میں نقصان دہ کثافتیں موجود تھیں جس کی وجہ سے ڈریپ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ کمپنی بنائے سیرپ کے مختلف بیچ مارکیٹ سے اٹھانے کا حکم دیا۔

واضح رہے کہ مختلف کمپنیوں کے سیرپس میں اِنہی کثافتوں کی وجہ سے کئی بچوں کی اموات بھی ہوئیں۔ زہریلے مادے کا انکشاف مالدیپ حکومت اور عالمی ادارۂ صحت نے کیا تھا۔ 

Related Posts